
ممبئی
، 19 نومبر(ہ س)۔ گھاٹ کوپر پولیس نے کے وی کے اسکول کے کینٹین
آپریٹر 63 سالہ سندر گوپال دیواڈیگا کے خلاف اسکول کے طلبہ کو مبینہ طور پر آلودہ
سموسے پیش کرنے پر مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ مشتبہ فوڈ پوائزننگ کا
واقعہ ہے، اسی لیے بھارتیہ نیائے سہنتا کی دفعات 125 اور 275 کے تحت پہلی معلوماتی
رپورٹ درج کی گئی ہے۔
شکایت
گزار پولس ہیڈ کانسٹیبل دنیش جیسنگ شنگوٹ کو 6 نومبر کو گشت کے دوران اطلاعات ملی
تھیں کہ کچھ طلبہ اسکول کی کینٹین سے کھانا کھانے کے بعد بیمار پڑ گئے ہیں۔ اطلاع
ملنے پر انہوں نے اپنے سینئر افسران کو مطلع کیا اور فوری طور پر اسکول پہنچ کر
صورتحال کی تصدیق کی۔
ابتدائی
معلومات میں اسکول کی پرنسپل ریما ڈی سوزا نے بتایا کہ دیواڈیگا نے صبح 9:45 سے
10:15 کے وقفے میں سموسے تیار کرکے بیچے تھے۔ بچوں نے سموسے کھانے کے فوراً بعد
متلی اور الٹی کی شکایت کی۔ پرنسپل نے ایک سموسے کا نمونہ نکالا اور بتایا کہ اس میں
کافور جیسی تیز بو محسوس ہوئی، جس سے آلودگی کا شبہ مضبوط ہو گیا۔
جن طلبہ
کو متاثر ہونے کی اطلاعات ملیں ان میں 14 سالہ آریہ توٹھارے، 12 سالہ وویک نرمل،
10 سالہ مصطفیٰ انصاری، 11 سالہ راجک خان، 11 سالہ آروش سنگھ گپتا، 11 سالہ افضل شیخ
اور 12 سالہ علیشا شامل ہیں۔ سبھی کو راجواڑی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ابتدائی
علاج کے بعد انہیں چھٹی دے دی گئی۔
ہندوستھان
سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے