
جبلپور، 19 نومبر (ہ س)۔
مدھیہ پردیش کے وجے نگر تھانہ کے تحت زرعی پیداوار منڈی میں بدھ کو اس وقت ہلچل مچ گئی، جب ایک اناج تاجر کے ملازم پر حملہ کر کے لٹیرے دن دہاڑے روپے سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔ متاثرہ اناج تاجر ستیش ستو کیسروا نی نے بتایا کہ کسانوں کو پیسے دینے کے لیے بینک سے 19 لاکھ روپے نکالنے کے لیے ملازم کو بھیجا تھا۔
ملازم پیسے لے کر منڈی گیٹ پہنچا۔ اسی دوران ایکسیس اسکوٹر پر سوار دو نامعلوم نوجوانوں نے ان پر راڈ سے حملہ کر دیا۔ وہ سنبھل پاتے اس سے پہلے ہی انہوں نے 19 لاکھ روپے والا بیگ چھین کر موقع سے فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد آس پاس کے سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کرنا شروع کر دیے ہیں۔ منڈی کے مرکزی گیٹ کو فوری بند کرا دیا گیا۔ تمام انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس پر ناکہ بندی کی گئی، لیکن پولیس کے ہاتھ کچھ نہیں لگا۔ بھاری پولیس فورس تعینات کر کے لٹیروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔ فی الحال لٹیرے کون تھے، اس کی جانچ کی جارہی ہے۔ یہ واردات منڈی کے گیٹ نمبر ایک کے سامنے کی بتائی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن