ٹریکٹر ٹرالی اور بائک کے درمیان زوردار ٹکر، دو کی موت
سیہور، 19 نومبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے ضلع سیہور میں اچھاور علاقے کے تحت گاوں گراڑی کے پاس بدھ کو ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور بائیک کے درمیان زوردار ٹکر ہو گئی۔ اس حادثے میں بائیک پر سوار دو لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولی
حادثے کی علامتی تصویر


سیہور، 19 نومبر (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے ضلع سیہور میں اچھاور علاقے کے تحت گاوں گراڑی کے پاس بدھ کو ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور بائیک کے درمیان زوردار ٹکر ہو گئی۔ اس حادثے میں بائیک پر سوار دو لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور متوفیوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

پولیس سے ملی معلومات کے مطابق، بائیک پر سوار دو لوگ بدھ کی صبح دھائی کھیڑا جا رہے تھے۔ اسی دوران گراڑی کی طرف سے آ رہی ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور نے لاپروائی سے بائیک کو زوردار ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ دونوں بائیک سواروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی اچھاور پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔متوفیوں کی شناخت سرکاری ٹیچر ہنومت سنگھ اوئیکے (50 ) اور ان کے ساتھی گیان سنگھ (45 ) کے طور پر ہوئی ہے۔ حادثے کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے اس معاملے میں مرگ قائم کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق، ٹریکٹر ڈرائیور کی لاپروائی کے باعث یہ خوفناک حادثہ پیش آیا۔ اس علاقے میں اس سے پہلے بھی کئی سڑک حادثے ہو چکے ہیں۔ اس کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے یہاں احتیاطی علامتی بورڈ یا اسپیڈ بریکر لگانے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande