آئی جی پی جموں نے سرحدی ضلع پونچھ کا دورہ کیا۔
جموں, 19 نومبر (ہ س)۔ جموں کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) بھیم سین توتی نے بدھ کے روز سرحدی ضلع پونچھ کا دورہ کیا اور وہاں کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ یہ دورہ 10 نومبر کو دہلی میں ہونے والے دھماکے کے بعد کیا گیا، جس میں 15 افر
IGP JAMMU


جموں, 19 نومبر (ہ س)۔

جموں کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) بھیم سین توتی نے بدھ کے روز سرحدی ضلع پونچھ کا دورہ کیا اور وہاں کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ یہ دورہ 10 نومبر کو دہلی میں ہونے والے دھماکے کے بعد کیا گیا، جس میں 15 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے، جس کے بعد پونچھ میں سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق آئی جی پی توتی نے پونچھ میں اعلیٰ سیکورٹی حکام کے ساتھ میٹنگ کی، جہاں انہیں تازہ حفاظتی انتظامات، نگرانی کے نظام اور ہائی الرٹ اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آئی جی پی نے علاقے میں سیکورٹی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت دی کہ سرحدی اضلاع میں نگرانی مزید مؤثر بنائی جائے اور مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان قریبی ہم آہنگی برقرار رکھی جائے تاکہ کسی بھی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande