ویمنس کالج میں 21 روزہ ہینڈی کرافٹ کریش کورس کی تکمیل
علی گڑھ، 19 نومبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ویمنس کالج کے سینٹر فار اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ کریئر پلاننگ میں 21 روزہ کریش کورس برائے ہینڈی کرافٹ کامیابی کے ساتھ تکمیل کو پہنچا۔ یہ کورس جدید اور روایتی دستکاری کے امتزاج کے ذریعے عملی مہارتیں فراہ
عبداللہ کالج نمائش


علی گڑھ، 19 نومبر (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ویمنس کالج کے سینٹر فار اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ کریئر پلاننگ میں 21 روزہ کریش کورس برائے ہینڈی کرافٹ کامیابی کے ساتھ تکمیل کو پہنچا۔ یہ کورس جدید اور روایتی دستکاری کے امتزاج کے ذریعے عملی مہارتیں فراہم کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا تھا، جس نے مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والی طالبات کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع فراہم کیا۔

اس دوران طالبات کو ہاتھ سے تیار کی جانے والی مختلف ہینڈی کرافٹس کی عملی تربیت دی گئی، جن میں لیمپ بنانا، صابن سازی، موم بتی بنانا، کتابوں کے سرورق تیار کرنا، وال ہینگنگ بنانا اور فیشن جیولری تیار کرنے کی تکنیک شامل تھی۔ ورکشاپ نے نہ صرف طالبات کی فنکارانہ صلاحیتوں کو نکھارا بلکہ انہیں ہینڈی کرافٹ کو بطور کاروبار سمجھنے کا نیا زاویہ بھی دیا۔

شعبہ فائن آرٹس، اے ایم یو کی گیسٹ فیکلٹی ممبر ڈاکٹر عطیہ پروین نے طالبات کو تربیت دی۔ انہوں نے الگ الگ سیشن میں تخلیقی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا امتزاج پیش کیا اور پائیدار اور ماحولیات دوست مواد کے استعمال کی اہمیت پر زور دیا۔

سنٹر کے ڈائرکٹر پروفیسر مسعود انور علوی، پرنسپل ویمنس کالج نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ہنر سیکھنے کا معاملہ نہیں بلکہ اس کی قدر و قیمت کو سمجھنے کا عمل بھی ہے۔ اس میدان میں جدت کی بہت گنجائش ہے اور طالبات میں وہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ ان مہارتوں کو چھوٹے پیمانے کے کاروبار میں تبدیل کر سکتی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande