
پٹنہ،19نومبر(ہ س)۔دلشاد مستقیم،ناظم امتحانات نے پریس ریلیز جاری کر کے تمام مدارس کے پرنسپل / صدر مدرس/ گارجین اور طلباء و طالبات کو مطلع کیا ہے کہ سال2026کے درجہ وسطانیہ، فوقانیہ و مولوی امتحانات کا ڈمی رجسٹریشن کارڈ بہاراسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے ویب سائٹ۔www.bsmeb.org پر جاری کر دیاگیا ہے۔پرنسپل / صدر مدرس اور طلباء و طالبات کوہدایت دی جاتی ہے کہ ڈمی رجسٹریشن کارڈ ڈائون لوڈ کر اسے اچھی طرح سے جانچ لیں، اگر ( نام، والد کے نام، والدہ کے نام،جنس، تاریخ پیدائش، تصویر اور دستخط )اس میں کسی طرح کی کوئی غلطی ہے تواس کی اصلاح کیلئے متعلقہ شواہد کے ساتھ بورڈ کے صدر دفتر، پٹنہ سے 25 نومبر 2025 تک رجوع کریں۔ نام ،والد اور والدہ کے نام میں Spelling Mistake کی اصلاح پر غور کیا جائے گا لیکن کسی بھی صورت میں نام ، والد اور والدہ کے نام کی تبدیلی پر غور نہیں کیا جائے گا۔ساتھ ہی اگر کسی امیدوار کا رجسٹریشن کارڈ ڈائون لوڈ نہیں ہوتا ہے تو وہ تمام شواہد کے ساتھ علاقائی دفتر پورنیہ اور پٹنہ دفتر سے رجوع کرسکتے ہیں۔ ڈمی رجسٹریشن کارڈ میں اصلاح سے متعلق کسی طرح کی دشواری ہونے پر علاقائی دفتر پورنیہ میں شمس منور 7004917571 اور صدر دفتر پٹنہ میں اقبال جاوید7033438555 سے دفتری اوقات میں رابطہ کیا جائے۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan