
ممبئی
، 19 نومبر(ہ س)۔ کانگریس
پارٹی نے بلدی انتخابات کے پس منظر میں تنظیمی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر دو لیڈروں کے
خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے گڈچرولی کے جسا بھائی موٹوانی اور چندر پور کے بلارپور
سے گھنشیام ملچندانی کو چھ سال کے لیے معطل کر دیا ہے۔ پارٹی کے مطابق دونوں رہنما
پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے تھے۔
معطلی
کا یہ حکم مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ہرش وردھن سپکل کی براہِ راست ہدایت
پر جاری کیا گیا، جنہوں نے دونوں لیڈروں کے رویّے کو تنظیم کے اصولوں کے خلاف قرار
دیا۔ اس فیصلے کی باضابطہ جانکاری کانگریس کے ریاستی نائب صدر برائے تنظیم و
انتظامیہ گنیش پاٹل نے دی۔
گنیش
پاٹل کے مطابق بلدی انتخابات کے دوران پارٹی ڈسپلن انتہائی اہم ہوتا ہے، اسی لیے
تنظیمی مفادات کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے لیڈروں کے خلاف سخت
کارروائی ضروری سمجھی گئی۔
ہندوستھان
سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے