کاویری بس کا ایک اور بڑا حادثہ ٹل گیا
حیدرآباد، 19 نومبر (ہ س)۔رنگاریڈی ضلع کے پدا عنبرپیٹ فلائی اوور پرچہارشنبہ کوایک بڑاحادثہ ٹل گیا، تاہم ٹراویل کمپنی کی سنگین لاپرواہی نے مسافروں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق، ویموری کاویری ٹراویلز کی بس جو حیدرآباد سے سری کاک
کاویری بس کا ایک اور بڑا حادثہ ٹل گیا،


حیدرآباد، 19 نومبر (ہ س)۔رنگاریڈی ضلع کے پدا عنبرپیٹ فلائی اوور پرچہارشنبہ کوایک بڑاحادثہ ٹل گیا، تاہم ٹراویل کمپنی کی سنگین لاپرواہی نے مسافروں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق، ویموری کاویری ٹراویلز کی بس جو حیدرآباد سے سری کاکولم جا رہی تھی اچانک اوور ہیٹ ہو گئی، جس کے نتیجے میں بس کے ٹائروں سے دھوئیں کے گھنے بادل اٹھنے لگے۔ڈرائیور نے فوری طور پر سمجھداری دکھاتے ہوئے بس کو پداعنبرپیٹ فلائی اوور کے قریب ہی روک دیااورتمام مسافروں کونیچے اتاردیا،لیکن اس کے بعد کی صورتحال مسافروں کیلئے مزید تکلیف دہ ثابت ہوئی۔مجموعی طور پر 26 مسافر،جن میں خواتین اور بزرگ بھی شامل تھے، شدید سردی میں رات گئے تک سڑک کنارے بے یار و مددگار کھڑے رہے۔ کاویری ٹراویلز کی جانب سے نہ کوئی دوسری بس فراہم کی گئی اورنہ ہی کسی قسم کی رہنمائی یامدد دی گئی، جس پر مسافر کمپنی کی اس سنگین غفلت پرسخت برہمی کا اظہار کرتے دکھائی دیے۔ کئی مسافروں نے شکایت کی کہ کمپنی انتظامیہ نے ایمرجنسی صورتحال میں مکمل طور پر عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا، جس کے باعث وہ گھنٹوں تک تکلیف میں رہے۔یہ واقعہ حالیہ دنوں میں پیش آنے والے ان متعدد ٹراویلزاور آرٹی سی بس حادثات کی ایک اور کڑی ہے جنہوں نے تلنگانہ اور آندھرا پردیش دونوں ریاستوں میں مسافروں کی حفاظت سے متعلق سنجیدہ خدشات پیداکر دیے ہیں۔ کل ہی آندھرا پردیش کے نندی گاما کے قریب ایک ٹراویلز بس لاری کو اوور ٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوئی، جس میں آٹھ مسافر زخمی ہوئے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande