اے ایم یو میں کرکٹ میچ کھیلنے پر الفلاح یونیورسٹی کی روک لگی
علی گڑھ، 19 نومبر (ہ س)۔ دہلی بم دھماکے کی تحقیقات کا اثر اب تعلیمی اداروں تک پہنچ گیا ہے، فرید آباد میں واقع الفلاح یونیورسٹی کے تحقیقاتی ایجنسیوں کے ریڈار میں آنے کے بعدعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ہونے والی نارتھ زون انٹر یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ
کرکٹ گراونڈ اے ایم یو


علی گڑھ، 19 نومبر (ہ س)۔

دہلی بم دھماکے کی تحقیقات کا اثر اب تعلیمی اداروں تک پہنچ گیا ہے، فرید آباد میں واقع الفلاح یونیورسٹی کے تحقیقاتی ایجنسیوں کے ریڈار میں آنے کے بعدعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ہونے والی نارتھ زون انٹر یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں الفلاح یونیورسٹی کی کرکٹ ٹیم کے حصہ لینے پر روک لگا دی ہے یعنی انکے ذریعہ ٹورنامنٹ میں کی گئی اینٹری کو کینسل کردیا گیا ہے حالانکہ علی گڑھ میں کئی ہندوادی تنظیموں نے احتجاجی مظاہرہ کرکے یہ مطالبہ کیا تھاکہ جب یونیورسٹی کا کردار مشوک ہے تو پھر اے ایم یو اس کو اپنے یہاں ٹورنامنٹ میں کیوں کھلا رہا ہے اس تنازعہ کے بعد یونیورسٹی گیمس کمیٹی کے سیکریٹری پروفیسر امجد علی نے میڈیا کو دیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ الفلاح یونیورسٹی کی ٹیم کے کھیلنے پر ایسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز نے پابندی عائد کردی ہے۔

غورطلب ہے کہ الفلاح یونیورسٹی کی ٹیم نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں 22 نومبر سے شروع ہونے والے نارتھ زون کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا تھی۔ اس ٹورنامنٹ میں کل 84 یونیورسٹیوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ الفلاح یونیورسٹی کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں شامل تھی، اور اس کا میچ 27 نومبر کو مانورچنا یونیورسٹی، فرید آباد کے خلاف شیڈول تھا لیکن اب انکے کھیلنے پر پابندی عائد ہوگئی ہے اس لئے شیڈول دبارہ سے جاری کیا جائے گا۔اس فیصلے کا براہ راست ٹورنامنٹ کی تیاریوں پر اثر پڑا ہے۔ منتظمین کے مطابق، اب پورے ٹورنامنٹ کے شیڈول پر دوبارہ کام کیا جائے گا، کیونکہ الفلاح یونیورسٹی کئی پول میچوں میں شامل تھی، اور اس کی واپسی کے لیے شیڈول میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔غورطلب ہے کہ دہلی بم دھماکوں اور الفلاح یونیورسٹی کے تحقیقات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے بعد سامنے آنے والی معلومات کی وجہ سے، اے آئی یو یسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز نے ٹیم پر فوری طور پر شرکت کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ اے آئی یو نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انتظامیہ اور ٹورنامنٹ کے منتظمین کو الفلاح ٹیم کو مقابلے سے باہر کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande