سردی کی دھند میں مسافر کار اور بڑی گاڑیوں کے ڈرائیورس کیلئے اڈوائزری جاری
حیدرآباد ، 19 نومبر (ہ س)۔سائبر آباد پولیس نے موسمِ سرمامیں بڑھتی ہوئی گہری دھند کے باعث شہریوں کےلیے اہم احتیاطی ہدایات جاری کی ہیں۔ پولیس کے مطابق آؤٹر رنگ روڈ، ہائی ویزاور شہر کی بڑی شاہراہوں پرحدِ نظر انتہائی کم ہونے سے حالیہ دنوں میں حادثات
سردی کی دھند میں مسافر کار اور بڑی گاڑیوں کے ڈرائیورس کیلئے اڈوائزری جاری


حیدرآباد ، 19 نومبر (ہ س)۔سائبر آباد پولیس نے موسمِ سرمامیں بڑھتی ہوئی گہری دھند کے باعث شہریوں کےلیے اہم احتیاطی ہدایات جاری کی ہیں۔ پولیس کے مطابق آؤٹر رنگ روڈ، ہائی ویزاور شہر کی بڑی شاہراہوں پرحدِ نظر انتہائی کم ہونے سے حالیہ دنوں میں حادثات میں نمایاں اضافہ دیکھاگیاہے، خاص طورپر صبح سویرے اوررات گئے سفر کرنے والے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ پولیس نے ڈرائیوروں پر زور دیا ہے کہ وہ رفتار کم رکھیں،گاڑی پر مکمل کنٹرول برقرار رکھنا اور لو بیم ہیڈ لائٹس اور فوگ لیمپس کااستعمال کریں۔ تیزروشنیوں سے اجتناب کی سخت تاکید کی گئی ہے تاکہ آنے جانے والے ڈرائیوروں کی نظر متاثرنہ ہو۔شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ آگے چلنے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں اور اچانک بریک لگانے، تیزی سے لین بدلنے یا اوور ٹیک کرنے جیسے اقدامات سے گریز کریں۔ پولیس نے کہا ہے کہ گاڑی کی ونڈ شیلڈ صاف رکھنا، ڈفاگر آن کرنا، اور لائٹس، وائپرز، ٹائر اور ریفلیکٹرز کو درست حالت میں رکھنا نہایت ضروری ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا گیا کہ گاڑی چلتے وقت ہیزرڈ لائٹس یعنی ایمرجنسی وارننگ لائٹس کا استعمال نہ کیا جائے کیونکہ اس سے دوسرے ڈرائیوروں کو غلط پیغام مل سکتا ہے۔موٹر سائیکل سواروں کوگرم لباس پہننے، ہیلمٹ کاشیشہ صاف رکھنے اور ریفلیکٹیو جیکٹ استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، جبکہ پیدل چلنے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سڑک پار کرتے وقت اضافی احتیاط کریں اور تاریک لباس پہننے سے گریز کریں۔بھاری گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو بھی پوری لائٹس آن رکھنے اور ریفلیکٹیو اسٹیکرز لگانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھند سے زیادہ متاثرہ علاقوں خصوصاً او آر آر پر گشت میں اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک ایڈوائزری، سوشل میڈیا اپ ڈیٹس اور نیویگیشن ایپس پر جاری معلومات پر عمل کریں اور ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے شہر اور مضافات میں حادثات میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے،خصوصاً بس حادثات عام ہوتے جا رہے ہیں جن میں تیز رفتاری، اوور ٹیک اور ڈرائیوروں کی لاپرواہی بڑے عوامل کے طور پر سامنے آرہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande