طلبہ کے ذریعہ پیش کیا گیا تخلیقی نقطہ نظرلائق تحسین: پروفیسر عابد ہادی
علی گڑھ، 19 نومبر(ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ فائن آرٹس کی جانب سے ایک روزہ اوپن ایئر آرٹ نمائش اورپینٹنگ ڈسپلے کا اہتمام کیا گیا، جس میں ماسٹر آف ویژول آرٹس (ایم وی اے) کے فرسٹ سیمسٹر کے طلبہ و طالبات کے فن پاروں کو پیش کیا گیا۔ فائن آر
فائن آرٹ میلہ


علی گڑھ، 19 نومبر(ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ فائن آرٹس کی جانب سے ایک روزہ اوپن ایئر آرٹ نمائش اورپینٹنگ ڈسپلے کا اہتمام کیا گیا، جس میں ماسٹر آف ویژول آرٹس (ایم وی اے) کے فرسٹ سیمسٹر کے طلبہ و طالبات کے فن پاروں کو پیش کیا گیا۔ فائن آرٹس شعبہ کے احاطے میں منعقدہ اس نمائش میں طلبہ، اساتذہ اور آرٹ کے شائقین نے بھرپور شرکت کی۔

اوپن کورٹ یارڈ میں سجائی گئی اس نمائش میں اسکیچز، مکسڈ میڈیا کمپوزیشنز، تجریدی آرٹ، لینڈ اسکیپ اسٹڈیز، پورٹریٹس اور مختلف عصری سماجی و ثقافتی موضوعات پر مبنی تخلیقی پینٹنگز شامل تھیں۔ یہ نمائش نوجوان فنکاروں کے ارتقائی اسلوب، تکنیکی مہارتوں اور بصری اظہار کے نئے و تخلیقی طریقوں کی جھلک پیش کر رہی تھی۔

تقریب کا افتتاح شعبہ فائن آرٹس کے چیئرمین ڈاکٹر عابد ہادی نے کیا۔ انہوں نے طلبہ کی محنت، لگن اور ان کے تخلیقی نقطہ نظر کی تعریف کی۔ انہوں نے تجرباتی فنون کے ذریعے سیکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے نو آموز فنکاروں کو آرٹ کی نئی جہتوں کو تلاش کرنے کی ترغیب دی۔

فیکلٹی آف آرٹس کے ڈین پروفیسر ٹی این ستھیسن نے بھی نمائش کا دورہ کیا۔ انہوں نے فن پاروں کے معیار کو سراہا اور تخلیقی ماحول کو فروغ دینے میں شعبے کی مستقل کوششوں کی تعریف کی۔ دونوں معززین نے طلبہ کی رہنمائی کے لیے اپنی قیمتی رائے بھی پیش کی۔ شعبہ فائن آرٹس کے اساتذہ نے نمائش میں بھرپور شرکت کی، طلبہ کی رہنمائی کی اور ان کے فن کو سراہا۔ طلبہ نے کہا کہ اس نمائش نے ان کا حوصلہ بلند کیا اور تنقیدی آراء حاصل کرنے اور عوامی نمائش کے عملی تجربے کا موقع بھی فراہم کیا،جو ان کے مستقبل کے تخلیقی کریئر کے لیے نہایت اہم ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande