ڈوڈہ پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا
جموں،17 نومبر (ہ س)۔ ڈوڈہ پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی تیز کرتے ہوئے آج دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے 12 گرام ہیروئن نما مادہ (چِٹّا) برآمد کیا۔ پولیس نے ملزمان کی جانب سے استعمال کی جانے والی ڈمپر گاڑی کو بھی ضبط کر لیا
Drug peddler


جموں،17 نومبر (ہ س)۔

ڈوڈہ پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی تیز کرتے ہوئے آج دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے 12 گرام ہیروئن نما مادہ (چِٹّا) برآمد کیا۔ پولیس نے ملزمان کی جانب سے استعمال کی جانے والی ڈمپر گاڑی کو بھی ضبط کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق، ایس ایس پی ڈوڈہ کی ہدایات پر پولیس اسٹیشن ڈوڈہ نے جنوتا پریوت کے مقام پر خصوصی ناکہ قائم کیا تھا۔ معمول کی چیکنگ کے دوران کھلینی سے آ رہے ڈمپرکو روکا گیا۔

پولیس نے مبشر حسین ولد محمد شریف وانی سکنہ کوٹی بستی، ڈوڈہ کے قبضے سے 5 گرام جبکہ منظور احمد ولد علی محمد سکنہ گدنہ تحصیل گدنہ کے قبضے سے 7 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ۔

پولیس نے دونوں ملزمان کو موقع پر ہی گرفتار کر کے گاڑی ضبط کر لی۔ واقعہ کی نسبت ایف آئی آر نمبر 259/2025 زیرِ دفعات 8/21/22/29 این ڈی پی ایس ایکٹ پولیس اسٹیشن ڈوڈہ میں درج کی گئی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ڈوڈہ پولیس نے کہا ہے کہ منشیات کے خلاف کارروائیاں مستقل بنیادوں پر جاری رہیں گی اور ضلع میں منشیات کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ منشیات سے متعلق کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دیں، اور یقین دلایا کہ مخبر کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande