
جموں, 17 نومبر (ہ س)جموں و کشمیر پولیس کٹھوعہ نے ایس ایس پی کٹھوعہ موہیتا شرما کی نگرانی میں وی ڈی جیز اور ایس او جی اہلکاروں کے لیے دو روزہ بنیادی فائرنگ مشق کا اہتمام کیا۔ اس مشق کی براہِ راست نگرانی ڈی ایس پی ایس او جی بانی اور ایس ایچ او تھانہ بنی نے کی۔
تربیت کے دوران اہلکاروں کو اسلحہ و گولہ بارود کے محفوظ استعمال، درست ہینڈلنگ، لوڈنگ و اَن لوڈنگ کے طریقہ کار، نشانہ بازی اور فائرنگ کی مشق کرائی گئی۔ ساتھ ہی اسلحہ کی باقاعدہ دیکھ بھال اور صفائی کے اصول بھی سکھائے گئے۔ وی ڈی جی ممبران کو فیلڈ کرافٹ کی بنیادی مہارتیں بھی سمجھائی گئیں جن میں حرکت کے مختلف طریقے، رینگ کر اور رول کرتے ہوئے پیش قدمی، بڈی سسٹم میں حرکت اور کور فائر شامل ہیں۔
اس تربیت کا مقصد اعتماد میں اضافہ، فائرنگ کی مہارت میں بہتری اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہم آہنگی کو مضبوط بنانا ہے۔ بڑی تعداد میں وی ڈی جیز اور ایس او جی اہلکاروں نے اس مشق میں حصہ لیا۔
ایس ایس پی کٹھوعہ موہیتا شرما نے متعلقہ افسران کو تاکید کی کہ تربیت کے دوران اسلحہ سے متعلق تمام حفاظتی اصولوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی مشقیں وی ڈی جیز کو متحرک رکھنے اور دور دراز و حساس علاقوں میں انہیں فرسٹ لائن آف ڈیفنس کے طور پر مؤثر کردار ادا کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر