
کشتواڑ میں زیرِ تعمیر سرنگ کے اندر ایک ڈمپر میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی
جموں، 17 نومبر (ہ س)۔ چناب دریا پر تعمیر کیے جا رہے کوار ہائیڈرو الیکٹرک پاور پروجیکٹ میں پیر کے روز اس وقت سنسنی پھیل گئی جب زیرِ تعمیر سرنگ کے اندر ایک ڈمپر میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ تاہم فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز اور پروجیکٹ انتظامیہ کی بروقت کارروائی کے باعث تمام مزدوروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا اور کوئی جانی نقصان پیش نہیں آیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پدرنا علاقے میں جاری ٹنلنگ کے دوران آگ بھڑکنے سے گھنا دھواں سرنگ میں بھر گیا، جس کے باعث اندر کام کر رہے مزدوروں کی جانوں کو فوری خطرہ لاحق ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور مؤثر کارروائی کے ذریعے تمام مزدوروں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ حکام نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر