
حیدرآباد ، 16 نومبر (ہ س)۔
ورنگل۔ حیدرآباد ہائی وے پرآرٹی سی بس خوفناک حادثہ کا شکارہوگئی جس میں دوافرادہلاک اوردیگر6 شدید زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ اتواراُس وقت پیش آیا جب نڈی گونڈا گاؤں کے قریب سڑک پرکھڑی ریت سے بھری لاری سے ورنگل ڈپوکی آرٹی سی بس پیچھے سے ٹکرا گئی۔ مقامی افراداورپولیس کے مطابق ریت کی لاری سے بس کے تصادم کے نتیجہ میں دو مسافرموقع پرہی ہلاک ہوگئے جبکہ6 افراد شدید زخمی ہوئے۔ مہلوکین کی شناخت 75سالہ اوم پرکاش ساکن ڈنڈیگل اورنودیپ سنگھ ساکن بالاسمدرم (ہنمکنڈہ) کے طورپرہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طورپرجنگاوں کے ایریا ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ حادثہ کے بعد سڑک پرکھڑی گاڑیوں کوہٹاکرٹریفک بحال کیاگیا،جبکہ بس ڈرائیورپولیس تحویل میں ہے۔پولیس مزید تحقیقات میں مصروف ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق