حیدرآباد میں شدید سردی کا سلسلہ چند دن سے برقرار
حیدرآباد ، 16 نومبر (ہ س)۔ حیدرآباد میں شدید سردی کا سلسلہ چند دن سے جاری ہے ۔جس کا تیسرا دن بھی کافی سردرہا۔ 16 نومبر کی صبح شہر کے مختلف علاقوں میں درج درجہ حرارت اس طرح ہے۔ یونیورسٹی آف حیدرآباد: 10ڈگری،بی ایچ ای ایل 11.4ڈگری ،راجندر نگر: 11.9
حیدرآباد میں شدید سردی کا سلسلہ چند دن سے  برقرار


حیدرآباد ، 16 نومبر (ہ س)۔

حیدرآباد میں شدید سردی کا سلسلہ چند دن سے جاری ہے ۔جس کا تیسرا دن بھی کافی سردرہا۔ 16 نومبر کی صبح شہر کے مختلف علاقوں میں درج درجہ حرارت اس طرح ہے۔ یونیورسٹی آف حیدرآباد: 10ڈگری،بی ایچ ای ایل 11.4ڈگری ،راجندر نگر: 11.9 ڈگری، شیوارم پلی 12.2 ڈگری ،گچی باولی 12.5 ڈگری ،کنٹونمنٹ علاقہ12.7ڈگری ،ماریڈ پلی13.0ڈگری ،قطب اللہ پور 13.4 ڈگری ،بیگم پیٹ 13.8 ڈگری اوربولارم 14.0 ڈگری بتایاگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد میں سردی کی لہرمیں مزید اضافہ ہوگا۔محکمہ نے اپنے بلیٹن میں کہا کہ اقل ترین درجہ حرارت میں تین تاچارڈگری کی گراوٹ کاامکان ہے۔ جبکہ شہر کے مضافاتی علاقوں میں درجہ حرارت میں 7تا8ڈگری کی گراوٹ کی پیش گوئی کی گئی ہے۔شہریوں کو احتیاط برتنے اور گرم لباس استعمال کرنے کا مشورہ دیاگیا ہے۔۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande