تلنگانہ میں فینسی نمبرز کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی،50 ہزار سے بڑھ کرلاکھوں میں
حیدرآباد، 16 نومبر(ہ س)۔ تلنگانہ میں فینسی گاڑی نمبروں کی فیس میں نمایاں اضافہ کردیاگیاہے۔ حکومتِ ہندنے تلنگانہ موٹروہیکلزرولز1989کے رول 81 میں ترمیم کی ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن ہفتہ کے روز جاری کیا گیا۔ نئی ترمیمات کے تحت اب فینسی نمبر حاصل کر
تلنگانہ میں فینسی نمبرز کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی،50 ہزار سے بڑھ کرلاکھوں میں


حیدرآباد، 16 نومبر(ہ س)۔

تلنگانہ میں فینسی گاڑی نمبروں کی فیس میں نمایاں اضافہ کردیاگیاہے۔ حکومتِ ہندنے تلنگانہ موٹروہیکلزرولز1989کے رول 81 میں ترمیم کی ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن ہفتہ کے روز جاری کیا گیا۔ نئی ترمیمات کے تحت اب فینسی نمبر حاصل کرنے کا عمل صرف آن لائن کے ذریعے ہی ممکن ہوگا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق، اگر ایک ہی فینسی نمبر کے لیے دو یا زیادہ افراد درخواست دیتے ہیں، تو نمبر نیلامی (Auction) کے ذریعے الاٹ کیا جائے گا۔سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے نمبروں میں شامل 9999 کی فیس، جو پہلے 50,000 روپے تھی، اب بڑھ کر 1,50,000 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح دیگر کئی فینسی نمبروں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔نئی آن لائن سسٹم کے تحت گاڑی مالکان کو فینسی نمبر کے لیے روزانہ صبح 8 بجے سے دوپہر1 بجے تک محکمہ ٹرانسپورٹ کے پورٹل www.transport.telangana.gov.in پر درخواست دینا ہوگی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں کو توقع ہے کہ فیس میں اضافے سے محکمے کی آمدنی میں بڑی حد تک اضافہ ہوگا۔

گزشتہ مالی سال (2023–2024) میں صرف حیدرآباد کے پانچ آر ٹی او دفاتر نے فینسی نمبروں کے ذریعے 124.2 کروڑ روپے کی ریکارڈ آمدنی حاصل کی تھی۔ موجودہ ترمیم کے بعد اس آمدنی میں مزید اضافہ ہونے کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ حکومت نے عوام سے کہا ہے کہ اگر نئے قواعد پر کوئی اعتراض یا مشورہ ہو تو 30 دن کے اندر کمشنر ٹرانسپورٹ کے ذریعے حکومت تک پہنچایا جا سکتاہے۔ٹرانسپورٹ محکمے کا کہنا ہے کہ یہ نیا نظام شفافیت بڑھائے گا، درخواست کے عمل کو آسان کرے گا اور فینسی نمبروں کے الاٹمنٹ میں یکسانیت لائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande