بوپوڈی سرکاری زمین معاملہ: معطلی کے بعد تحصیلدار سوریا کانت ییولے کو عدالت سے عبوری تحفظ
بوپوڈی سرکاری زمین معاملہ: معطلی کے بعد تحصیلدار سوریا کانت ییولے کو عدالت سے عبوری تحفظ پونے، 16 نومبر (ہ س)۔ بوپوڈی کی سرکاری زمین ایک نجی فرد کے نام منتقل کرنے کا حکم دینے کے بعد معطل کیے گئے تحصیلدار سوریا کانت ییولے کو ہفتہ کو
بوپوڈی سرکاری زمین معاملہ: معطلی کے بعد تحصیلدار سوریا کانت ییولے کو عدالت سے عبوری تحفظ


بوپوڈی سرکاری زمین معاملہ: معطلی کے بعد تحصیلدار سوریا کانت ییولے کو عدالت سے عبوری تحفظ

پونے، 16 نومبر (ہ س)۔

بوپوڈی کی سرکاری زمین ایک نجی فرد کے نام

منتقل کرنے کا حکم دینے کے بعد معطل کیے گئے تحصیلدار سوریا کانت ییولے کو ہفتہ کو

ایڈیشنل سیشن کورٹ نے عبوری پیشگی ضمانت عطا کر دی۔ عدالت نے ضمانت ایک لاکھ روپے

کے مچلکے اور متعدد شرائط کے ساتھ منظور کی۔

معطلی اس وقت عمل میں

آئی جب انکشاف ہوا کہ ییولے نے قواعد کے برخلاف بوپوڈی کی سرکاری اراضی ایک شخص کے

نام منتقل کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا، جس پر ریونیو اور فاریسٹ ڈپارٹمنٹ نے

انہیں فوری طور پر معطل کردیا۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد انہوں نے قانونی چارہ جوئی کے

طور پر پیشگی ضمانت کے لیے درخواست دائر کی۔ درخواست کی پیروی سینئر

وکیل ایڈووکیٹ ہرشد نمبالکر اور ایڈووکیٹ شیوم نمبالکر نے کی۔ عدالت کو بتایا گیا

کہ سوریا کانت ییولے کو غلط طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کے خلاف درج

مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے۔ وکلاء نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کا فیصلہ ایک عدالتی

کارروائی کا حصہ تھا، جس پر فوجداری یا دیوانی مقدمہ قائم نہیں ہو سکتا۔

نمبالکر نے مزید کہا

کہ نہ تو ییولے نے کسی کو جائیداد منتقل کرنے کی ترغیب دی اور نہ ہی کسی دستاویز میں

کوئی تبدیلی کی۔ اس لیے مقدمہ بے بنیاد ہے اور عدالت سے درخواست ہے کہ انہیں

گرفتاری سے عبوری تحفظ فراہم کیا جائے۔ عدالت

نے وکلا کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے پیشگی عبوری ضمانت منظور کر لی، جس کے نتیجے

میں سوریا کانت ییولے کو فوری گرفتاری سے راحت مل گئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande