
نئی دہلی، 16 نومبر (ہ س) ۔دہلی میٹرو کارپوریشن نے آج لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر 1 کو دوبارہ کھول دیا، جسے پیر کو دارالحکومت میں بم دھماکے کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔ ڈی ایم آر سی نے اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر ایک پوسٹ میں یہ معلومات شیئر کیں۔اس سے قبل ہفتہ کو لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ 2 اور 3 کو کھول دیا گیا تھا۔ اب تمام دروازے کھلے ہیں۔ڈی ایم آر سی کے مطابق لال قلعہ میٹرو کے تمام دروازے کھول دیے گئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ 10 نومبر کو لال قلعہ کے قریب کار بم دھماکے میں 13 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔احتیاطی اقدام کے طور پر لال قلعہ میٹرو اسٹیشن میں داخلے اور باہر نکلنے کو بند کردیا گیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan