وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے جبلپور کے سوریا ہاف میراتھن – 2025 میں نئی دہلی سے ورچوئلی جڑ کر مبارکباد دی
بھوپال، 16 نومبر (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے اتوار کو جبلپور میں سوریا ہاف میراتھن – 2025 کے تیسرے ایڈیشن سے نئی دہلی سے ورچوئلی جڑ کر انعقاد کے لیے مبارکباد اور نیک خواہشات دیں۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے اس موقع پر جبلپور میں موجود مڈل ان
Yadav


بھوپال، 16 نومبر (ہ س)۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے اتوار کو جبلپور میں سوریا ہاف میراتھن – 2025 کے تیسرے ایڈیشن سے نئی دہلی سے ورچوئلی جڑ کر انعقاد کے لیے مبارکباد اور نیک خواہشات دیں۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے اس موقع پر جبلپور میں موجود مڈل انڈیا ایریا کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل پدم سنگھ شیکھاوت اور سوریا ہاف میراتھن کے انعقاد سے منسلک فوج کی ٹیم اور دوڑنے والوں سے ورچوئلی گفتگو کی۔

لیفٹیننٹ جنرل پی ایس شیکھاوت نے بتایا کہ یہ میراتھن جبلپور کو ہندوستان کے کھیلوں کے نقشے پر نمایاں کرنے کے مقصد سے منعقد کی جا رہی ہے۔ سماج کے تمام طبقوں، خاص طور پر نوجوانوں میں کھیل کود اور صحت کے تئیں بیداری لانا، جبلپور کو سیاحتی مرکز کے طور پر فروغ دینا اور ماحولیات کے تحفظ کا پیغام دینا بھی میراتھن کا مقصد ہے۔

میراتھن کی آمدنی کا ایک حصہ بصارت سے محروم افراد کے لیے ایک مرکز کی ترقی کے لیے وقف کیا جائے گا۔ میراتھن بالترتیب 21، 10، 5 اور 3 کلو میٹر کیٹیگریز میں منعقد ہوئی۔ مدھیہ پردیش اور دیگر ریاستوں سمیت مختلف عمر کے تقریباً 10,000 دوڑنے والوں نے حصہ لیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande