قبائلی برادری نے ڈوڈہ میں برسا مونڈا کو خراج عقیدت پیش کیا
جموں, 15 نومبر (ہ س)۔ ٹاؤن ہال ڈوڈہ میں محکمۂ قبائلی امور کی جانب سے جن جاتیہ گورو ورش کے تحت قبائلی رہنما برسا مونڈا کی 150ویں جینتی کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں انہیں بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔تقریب میں ایڈیشنل ڈس
Birsa monda


جموں, 15 نومبر (ہ س)۔ ٹاؤن ہال ڈوڈہ میں محکمۂ قبائلی امور کی جانب سے جن جاتیہ گورو ورش کے تحت قبائلی رہنما برسا مونڈا کی 150ویں جینتی کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں انہیں بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔تقریب میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر روشن لال مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ اس موقع پر مقررین نے برسا منڈا کی زندگی، جدوجہد اور قبائلی برادری کے حقوق کے لیے ان کی تاریخی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

قبائلی طبقے سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے اپنی روایتی وراثت، ثقافت اور قبائلی شناخت کو مختلف پروگراموں کے ذریعے اجاگر کیا، جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔اپنے خطاب میں اے ڈی ڈی سی روشن لال نے کہا کہ برسا مونڈا نے قبائلی حقوق کے تحفظ، زمین اور جنگلات پر مقامی آبادی کے جائز اختیارات کی بحالی، اور برطانوی استحصال کے خلاف بھرپور جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند نے ان کی لازوال خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اس دن کو سرکاری سطح پر منانے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے قبائلی برادری کے ساتھ یکجہتی اور مساوات کا مضبوط پیغام دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت نے قبائلی طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد ترقیاتی اور سماجی بہبود کی اسکیمیں شروع کی ہیں، جن سے یہ طبقہ نمایاں طور پر ترقی کی جانب گامزن ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande