
بھوپال، 15 نومبر (ہ س)۔
مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کی سڑک پر ہفتہ کی صبح اس وقت افراتفری مچ گئی، جب بھوپال سٹی لنک لمیٹڈ (بی سی ایل ایل) کی لو فلور بس سے اچانک دھواں اٹھنے لگا۔ بس سے اٹھتے دھوئیں کو دیکھ کر مسافروں میں افراتفری مچ گئی۔ بس میں آگ لگتے ہی ڈرائیور اور کنڈکٹر کود گئے اور پھر بس میں موجود سواریوں کو بھی محفوظ طریقے سے نیچے اتارا۔ بعد میں بس میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔
معلومات کے مطابق پورا معاملہ بھوپال کے لنک روڈ نمبر 1 کا ہے، جہاں بورڈ آفس چوراہے سے نیو مارکیٹ کی جانب جا رہی لو فلور بس سے اچانک دھواں اٹھنے لگا۔ اسی دوران ڈرائیور نے بس کو فوراً روکا اور کود گیا۔ اس کے بعد مسافروں کو باہر نکالا گیا۔ حالانکہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ یہ بس ٹی آر 4 ہے، جو بیرہ گڑھ سے ایمس تک چلتی ہے۔ نگر نگم کے ایم آئی سی ممبر اور بی سی ایل ایل کے انچارج منوج راٹھور نے بتایا کہ یہ بس ٹی آر 4 روٹ پر بیرہ گڑھ سے ایمس تک چلتی ہے۔ ہفتہ کی صبح یہ بس بورڈ آفس سے نیو مارکیٹ کی طرف جا رہی تھی۔ اسی دوران لنک روڈ نمبر ایک پر پہنچتے ہی بس سے اچانک دھواں نکلنے لگا۔ اس کی جانکاری ملتے ہی مسافروں میں افراتفری مچ گئی۔ ڈرائیور نے سمجھ داری کا ثبوت دیتے ہوئے بس کو سائیڈ میں لگا کر روکا اور اس میں سوار مسافروں کو اتار دیا۔
نگر نگم کے افسران نے بتایا کہ بس کے پچھلے حصے میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے دھواں نکلنے کی بات سامنے آئی ہے۔ حادثے کی خبر ملتے ہی ڈرائیور نے بس کو روک دیا تھا۔ حادثے کے وقت بس میں ڈرائیور اور کنڈکٹر سمیت 8 سے 10 مسافر موجود تھے۔
حادثے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔ غنیمت رہی کہ اس وقت بس میں سواریاں کم تھیں، ورنہ بھگدڑ جیسے حالات پیدا ہو سکتے تھے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بی سی ایل ایل کی بسوں کی خراب حالت کو لے کر پہلے بھی سوال اٹھتے رہے ہیں۔ افسران نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن