اروناچل پردیش میں پنچایت اور میونسپل انتخابات 15 دسمبر کو ایک ہی مرحلے میں
ایٹا نگر، 15 نومبر (ہ س):۔ اروناچل پردیش کے ریاستی الیکشن کمیشن (ایس ای سی) نے ہفتہ کو پنچایتی راج اداروں (پی آر آئی) کے 12ویں عام انتخابات اور ایٹا نگر اور پاسی گھاٹ کے تیسرے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا، جو 15 دسمبر کو ایک ہی مرحلے می
اروناچل پردیش میں پنچایت اور میونسپل انتخابات 15 دسمبر کو ایک ہی مرحلے میں


ایٹا نگر، 15 نومبر (ہ س):۔

اروناچل پردیش کے ریاستی الیکشن کمیشن (ایس ای سی) نے ہفتہ کو پنچایتی راج اداروں (پی آر آئی) کے 12ویں عام انتخابات اور ایٹا نگر اور پاسی گھاٹ کے تیسرے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا، جو 15 دسمبر کو ایک ہی مرحلے میں منعقد ہوں گے۔

ایس ای سی کے مطابق انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن اور پبلک نوٹس 17 نومبر کو جاری کیا جائے گا جس کے بعد کاغذات نامزدگی کا عمل شروع ہوگا۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 26 نومبر کو ہوگی جب کہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 29 نومبر ہے، ووٹوں کی گنتی 20 دسمبر کو ہوگی، اور تمام انتخابی عمل 23 دسمبر تک مکمل ہوگا۔

یہ 1967 کے این ای ایف اے پنچایت ریگولیشن اور 1997 کے اے پی پی آر ایکٹ کے بعد پی آر ائی کے لیے 12ویں عام بلدیاتی انتخابات ہوں گے، اور ایٹا نگر اور پاسیگھاٹ کے لیے تیسرے بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

245 ضلع پریشد حلقوں پر مشتمل 27 ضلع پریشدوں، 8,181 گرام پنچایت حلقوں پر مشتمل 2,103 گرام پنچایتوں، ایٹا نگر میونسپل کارپوریشن کے 20 وارڈوں اور پاسیگھاٹ میونسپل کونسل کے آٹھ وارڈوں کے لیے انتخابات ہوں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande