
جی ایس ٹی دفتر میں لگی آگ، کمپیوٹر اور دستاویزات جل کر خاکستربھاگلپور، 15 نومبر (ہ س)۔ بھاگلپور کے کمرشیل ٹیکس ڈپارٹمنٹ اور گڈس اینڈ سروسز ٹیکس دفتر کے کمپیوٹر روم میں ہفتہ کے روزاچانک آگ لگ گئی۔ کمپیوٹر روم میں موجود تمام کمپیوٹر، الیکٹرانک آلات اور کئی اہم دستاویزات سیکنڈوں میں ہی راکھ ہو گئے۔آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ کے ملازمین میں افراتفری مچ گئی۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کو فوری طور پر اطلاع دی گئی۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔فائر ڈپارٹمنٹ کے اہلکار ناگیندر اپادھیائے نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ آگ لگنے کی بنیادی وجہ شارٹ سرکٹ ہے۔ حالانکہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔ محکمہ فی الحال نقصان کا اندازہ لگا رہا ہے اور واقعے کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کر رہا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan