
بھاگلپور، 15 نومبر (ہ س)۔ موجودہ اسمبلی انتخابات میں بہار کے عوام نے نتیش کمار کے کثیر جہتی ترقی کے ماڈل پر مکمل اعتماد ظاہر کیا ہے۔ ووٹروں نے اپنی زبردست حمایت کا اظہار کرتے ہوئے یہ واضح کر دیا ہے کہ نتیش کمار نہ صرف ترقی پسند آدمی ہیں، بلکہ سماج کے ہر طبقے کے لوگوں کے دلوں میں بھی مضبوط مقام رکھتے ہیں۔ موجودہ انتخابی نتائج گزشتہ بیس سالوں میں نتیش حکومت کے دور میں بہار میں کئے گئے وسیع ترقیاتی کاموں اور سماجی انصاف کا منہ بولتا ثبوت ہیں اور عوام نے ایک بار پھر انہیں ریاست کی باگ ڈور سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار ہفتہ کے روز خانقاہ پیر ڈمریا شاہ، خلیفہ باغ، بھاگلپور کے سجادہ نشین مولانا سید شاہ فخر عالم حسن نے نتیش کمار اور این ڈی اے کو اس بڑی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سجادہ نشیں نے کہا کہ ہمیں پورا بھروسہ ہے کہ نتیش حکومت گڈ گورننس اور سماجی انصاف کے اصولوں پر مضبوطی سے عمل پیرا رہے گی۔انہوں نے کہا کہ نتیش کمار نے اپنے دور اقتدار میں ایک خوشحال بہار کو برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے اور خانقاہوں اور دیگر مذہبی اداروں کے ساتھ مضبوط تعلقات بنائے ہیں تاکہ سماج کے تمام طبقات کا اعتماد برقرار رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈبل انجن والی حکومت بہار کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانے اور ریاست کے لوگوں کو بہتر مستقبل فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan