ڈوڈہ میں بے جے پی کی جانب سے وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد
جموں, 15 نومبر (ہ س)۔ وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے کے موقع پر بی جے پی کی جانب سے یہاں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں شرکاء نے قومی نغمے کی تاریخی اہمیت اور اس کے قومی جذبے کو تقویت دینے والے پہلوؤں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقری
BJp


جموں, 15 نومبر (ہ س)۔ وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے کے موقع پر بی جے پی کی جانب سے یہاں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں شرکاء نے قومی نغمے کی تاریخی اہمیت اور اس کے قومی جذبے کو تقویت دینے والے پہلوؤں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تقریب میں کن اسمبلی ڈوڈہ ویسٹ کے رکن شکتی راج پریہار، رکنِ اسمبلی بھدرواہ دلیپ سنگھ پریہار سمیت دیگر پارٹی عہدیداران بھی موجود تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شکتی راج پریہار نے کہا کہ آج پورا ملک اپنے قومی نغمے وندے ماترم کی 150 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہا ہے،یہ وہ نغمہ ہے جو آزادی سے قبل مجاہدینِ آزادی کی زبان پر رہتا تھا اور جس نے قوم کو ایک نئی روح بخشی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس ورثے کو آنے والی نسلوں تک نہ صرف پہنچائیں بلکہ اسے مضبوطی کے ساتھ زندہ رکھیں۔

اس دوران انہوں نے بہار اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شاندار جیت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے اپوزیشن کی تمام چالیں اور پروپیگنڈا یکسر مسترد کر دیا اور اپنے مستقبل کے لیے بی جے پی پر اعتماد کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس مکت بھارت کا نعرہ ملک بھر میں عوامی تائید حاصل کر رہا ہے۔

شکتی راج پریہار نے بڈگام میں نیشنل کانفرنس کی شکست کو حکومت مخالف لہر کا واضح اظہار قرار دیتے ہوئے کہا کہ این سی نے اپنے وعدوں سے انحراف کیا، جس کے نتیجے میں اب اسے عوامی ناراضگی اور احتجاج کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے انتخابات میں نیشنل کانفرنس کا صفایا یقینی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande