سات بدنام زمانہ تار چور انکاونٹر میں گرفتار، تین کو گولی لگی
فیروز آباد، 13 نومبر (ہ س)۔ اترپردیش کے فیروز آباد کے نارکھی تھانہ اور اسپیشل آپریشن گروپ (ایس اوجی)پولیس ٹیم نے بدھ کی دیر رات ایک تصادم میں سات بدنام زمانہ بجلی کے تار چوروں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی تینوں ملزمان کو عل
Seven power cable thieves arrested in encounter, 3 shot


فیروز آباد، 13 نومبر (ہ س)۔ اترپردیش کے فیروز آباد کے نارکھی تھانہ اور اسپیشل آپریشن گروپ (ایس اوجی)پولیس ٹیم نے بدھ کی دیر رات ایک تصادم میں سات بدنام زمانہ بجلی کے تار چوروں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی تینوں ملزمان کو علاج کے لیے ضلع اسپتال بھیج دیا ہے۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، سٹی، روی شنکر پرساد نے بتایا کہ نارکھی تھانہ علاقے کے تحت 30 اکتوبر کو دیرشب 132 کے وی بجلیسب اسٹیشن نارکھی سے جل جیون مشن پلانٹ رام گڑھ اور عمر گڑھ میں واقع پلانٹسے چوروں نے کئی کھمبوں سے تاریں چرا لی تھیں۔ اس تعلق سے نارکھی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرکے چوروں کی تلاش شروع کردی گئی۔

اسٹیشن انچارج نارکھی راکیش کمار گری کو بدھ کی رات دیر گئے اطلاع ملی کہ رامجے موڑ تھانہ نارکھی کے پاس کچھ مشتبہ چور ہیں جن کے پاس 01 میکس پک اپ ہے جس میں بجلی کے تار رکھے ہوئے ہیں اور ان کے پاس ایک کار بھی ہے اور وہ کوئی جرم کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اطلاع ملنے پر تھانہ نارکھی پولیس نے ایس او جی ٹیم کے ساتھ موقع پر چھاپہ مارا۔ پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی کار میں سوار ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔ پولیس ٹیم نے اپنا دفاع کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی۔ جس میں 03 ملزمان کو ٹانگ میں گولیاں لگیں۔ انہیں انکاونٹر میں زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔

زخمی ملزمان کی شناخت عارف عرف بھوکمپ ولد غفار، پیار محمد ولد شبیر اور حقیت ولد بابو ساکن گن گرام منڈالی تھانہ میرٹھ کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ چار دیگر ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس ٹیم نے انہیں گرفتار کر لیا۔

ان ملزمان کی شناخت شمشاد ولد چھوٹے ساکن تار والی گلی، تھانہ سیلم پور، دہلی، ابراہیم ولد شہید ساکن گاوں کلہینہ، تھانہ بھوجپور، ضلع غازی آباد، نعیم ولد صغیر ساکن محلہ جے جے کالونی سیلم پور، تھانہ سیلم پور، دہلی ،سمیر ولد یاسین ساکن شاستری پارک قادری مسجد تھانہ شاستری پارک دہلی کے طور پر ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین غیر قانونی پستول، تین زندہ کارتوس اور تین خالی کارتوس، بجلی کی تاروں کے 15 بنڈل (تقریباً آٹھ کوئنٹل وزنی)، ایک میکس پک اپ گاڑی، ایک ویگن آر گاڑی، ایک کٹر (تاریں کاٹنے کے لیے استعمال ہونے والا) اور ایک آدھار کارڈ برآمد کیا گیا۔

اے ایس پی نے بتایا کہ زخمی ملزمان کو پولیس کی حراست میں علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ گرفتار ملزمان کی مجرمانہ تاریخ ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande