نجیب آباد میں چوری کی بڑی واردات بے نقاب، 6 کروڑ کا سامان برآمد، 7 گرفتار، تصادم میں ایک زخمی
۔ تمام ملزمان ایک دوسرے کے رشتہ دار ہیں بجنور، 12 نومبر (ہ س)۔ نجیب آباد پولیس کے ساتھہوئے انکاونٹر میں گولی لگنے سے کروڑوں روپے مالیت کے زیورات چوری کرنے والے گروہ کا ایک بدمعاش زخمی ہوگیا۔ پولیس نے اس بدمعاش کی نشاندہی پر گینگ کے چھ دیگر ارکان ک
Major theft uncovered in Najibabad: Goods worth Rs 6 cr recovered


۔ تمام ملزمان ایک دوسرے کے رشتہ دار ہیں

بجنور، 12 نومبر (ہ س)۔ نجیب آباد پولیس کے ساتھہوئے انکاونٹر میں گولی لگنے سے کروڑوں روپے مالیت کے زیورات چوری کرنے والے گروہ کا ایک بدمعاش زخمی ہوگیا۔ پولیس نے اس بدمعاش کی نشاندہی پر گینگ کے چھ دیگر ارکان کو گرفتار کر کے ان سے تقریباً 6 کروڑ روپے کے چوری شدہ سونے اور چاندی کے زیورات برآمد کیے، جن میں تیار اور نیم تیار زیورات بھی شامل ہیں۔ چوری کی یہ واردات نجیب آباد چوک بازار میں یوگیش کمار کی دکان پر 27 اکتوبر کی رات ہوئی تھی۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ آشوتوش جھا نے بتایا کہ نجیب آباد کے چوک بازار سے چاندی، سونا، چاندی کے زیورات اور 2.5 لاکھ روپے کی نقدی چوری ہوئی تھی۔ پولیس ٹیم تفتیش کر رہی تھی کہ آج 12 نومبر کی صبح سواٹ ٹیم کو ایک مخبر سے اطلاع ملی کہ ملزم بجنور ترایا میں پورن پور روڈ کے قریب ایک کالونی میں ایک خالی فلیٹ میں چھپا ہوا ہے اور چوری شدہ سامان کے ساتھ دہرادون جانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

سواٹ سرویلانس ٹیم اور نجیب آباد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ملزم نے فرار ہونے کے لیے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس نے بھی اپنے دفاع میں جوابی فائرنگ کی جس کے باعث ملزم کی ٹانگ میں گولی لگی اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے اپنا نام شعیب، عمر 19 سال، ولد ظفر خان ساکن محلہ مچلی بازار، قصبہ، تھانہ نجیب آباد، ضلع بجنور بتایا۔ اس کے قبضے سے 1 کلو سونے کی اینٹ، سونے کے تین ٹکڑے، ایک پاسپورٹ، 800 روپے نقد، ایک پستول، تین زندہ کارتوس اور 315 بور کے دو خالی کارتوس برآمد ہوئے۔

ملزم شعیب نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ چوری کے بعد چوری کا سامان ملزم فراز، رابعہ عرف چادوں زوجہ ظفر علی نجیب آباد، ظفر علی ولد حسمت علی ساکن نجیب آباد، سہانا زوجہ محمد سلیم ساکن بھگت سنگھ کالونی دہرادون اتراکھنڈجاوید ولد شوکت علی ساکن نجیب آباد،آسیہ زوجہ فرقان ساکن قاضی والا قصبہ و کوتوالی تھانہ سٹی ضلع بجنور، خورشیدہ دختر ظفر خان ساکن قصبہ و تھانہ نجیب آباد، زیبا ولد اقبال ساکن نجیب آباد آپس میں بانٹ لیا گیا تھا۔

پولیس نے ان میں سے 7 گرفتار ملزمان شعیب ولد ظفر خان، رابعہ عرف چاندوں زوجہ ظفر علی، ظفر علی ولد حسمت علی، سہانا زوجہ محمد سلیم، جاوید ولد شوکت علی، ظفر خان، آسیہ زوجہ فرقان ، خورشیدہ دختر ظفر خان سے مجموعی طور پر 2624.52 گرام زرد سونا اور 8700 گرام سفید چاندی برآمد کر لی۔ دوران تفتیش ملزم شعیب نے انکشاف کیا کہ اس کی خالہ رابعہ عرف چاندو اور خالو ظفر خان نجیب آباد چوک بازار میں یوگیش لالہ کی دکان پر برتن خریدنے اور زیورات گروی رکھنے جایا کرتے تھے۔ انہوں نے اسے اور اس کے ماموں زاد بھائی فراز کو دکان میں بڑی مقدار میں سامان اور زیورات کی اطلاع دی تھی اور اس کے بعد ہی چوری کی واردات انجام دی گئی ۔ پولیس اس وقت فراز اور زیبا کی تلاش کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande