پونچھ میں ایل او سی کے قریب زنگ آلود مورٹار شیل برآمد
پونچھ میں ایل او سی کے قریب زنگ آلود مورٹار شیل برآمد جموں، 13 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب واقع سرحدی علاقے بالاکوٹ میں جمعرات کے روز ایک زنگ آلود مورٹار شیل برآمد ہونے سے مقامی آبادی میں خوف و ہرا
Shell filw


پونچھ میں ایل او سی کے قریب زنگ آلود مورٹار شیل برآمد

جموں، 13 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب واقع سرحدی علاقے بالاکوٹ میں جمعرات کے روز ایک زنگ آلود مورٹار شیل برآمد ہونے سے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ذرائع کے مطابق، مینڈھر سیکٹر کے بالاکوٹ گاؤں میں مقامی باشندوں نے ایک کھلے میدان میں مشتبہ شے دیکھی، جس کی اطلاع فوری طور پر پولیس اور فوج کو دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

بعد ازاں بم ڈسپوزل ماہرین نے احتیاطی اقدامات کے تحت مورٹار شیل کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا۔ خوش قسمتی سے اس دوران کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

حکام نے واقعے کے بعد لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک یا غیر معمولی چیز کی اطلاع فوراً قریبی پولیس اسٹیشن یا فوجی اہلکاروں کو دیں تاکہ کسی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande