سابق سرپنچ نے صلح نہیں کرنے پر نوجوان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا
مرینا، 12 نومبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے مرینا ضلع میں ایک مارپیٹ کے معاملے میں صلح مصلاحت نہیں کرنے پر ضلع بدر اور سابق سرپنچ کے گھر والوں نے ایک نوجوان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ متوفی نوجوان اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔ موت کی خبر ملتے ہی پولیس
قتل کی علامتی تصویر


مرینا، 12 نومبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے مرینا ضلع میں ایک مارپیٹ کے معاملے میں صلح مصلاحت نہیں کرنے پر ضلع بدر اور سابق سرپنچ کے گھر والوں نے ایک نوجوان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ متوفی نوجوان اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔ موت کی خبر ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ نوجوان کی موت کے بعد لواحقین میں شدید غم و غصہ ہے۔

پولیس کے مطابق سیہونیا تھانہ حلقہ کے موہن پورہ گاوں کے رہائشی جے سنگھ تومر کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔ راضی نامہ سے انکار کرنے پر تین دن پہلے بدمعاش کے بیٹے سمیت آدھ درجن نوجوانوں نے جے سنگھ تومر کو گھیر کر لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹا تھا۔ ابتدائی علاج کے بعد اسے گوالیار ریفر کیا گیا۔ علاج کے دوران جمعرات کو جے سنگھ تومر کی موت ہو گئی۔

جے سنگھ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھا۔ جے سنگھ تومر کی آئندہ 20 نومبر کو شادی ہونے والی تھی۔ موت کے بعد والدین کا رو رو کر برا حال ہے اور پورے گاؤں میں سوگ کا ماحول ہے۔ ایک سال قبل بھی ضلع بدر بدمعاش اور اس کے ساتھیوں نے نوجوان جے سنگھ تومر کے ساتھ مارپیٹ کی تھی۔ اس معاملے کی سماعت عدالت میں زیر التوا تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande