حیدرآباد میں نقلی کرنسی کے گینگ کا پردہ فاش، 8 افراد گرفتار
حیدرآباد میں نقلی کرنسی کے گینگ کا پردہ فاش، 8 افراد گرفتارحیدرآباد، 13 نومبر (ہ س)۔ مہدی پٹنم پولیس اور کمشنر ٹاسک فورس ساوتھ ویسٹ زون کی مشترکہ کارروائی میں نقلی کرنسی تیار کرنے والے ایک بڑے گینگ کا پردہ فاش کرتے ہوئے آٹھ ملزمین کو حراست میں لے
حیدرآباد میں جعلی کرنسی کی گینگ آشکار، 8 افراد گرفتار


حیدرآباد میں نقلی کرنسی کے گینگ کا پردہ فاش، 8 افراد گرفتارحیدرآباد، 13 نومبر (ہ س)۔ مہدی پٹنم پولیس اور کمشنر ٹاسک فورس ساوتھ ویسٹ زون کی مشترکہ کارروائی میں نقلی کرنسی تیار کرنے والے ایک بڑے گینگ کا پردہ فاش کرتے ہوئے آٹھ ملزمین کو حراست میں لے لیا گیا۔ عیدگاہ گراؤنڈز اور فرسٹ لانسر کے علاقوں میں انجام دی گئی اس کارروائی کے دوران پولیس نے چار لاکھ پچھتّر ہزار روپے مالیت کی جعلی نوٹیں، چار موٹر سائیکلیں، ایک کار اور نو موبائل فون ضبط کر لیے۔تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ مرکزی ملزم کستوری رمیش بابو تانڈور میں اپنی بہن کے ساتھ مل کر اسکینر، لیپ ٹاپ اور فوٹوشاپ سافٹ ویئر کی مدد سے نقلی نوٹ تیار کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق یہ گینگ اصلی اور جعلی نوٹوں کو ایک کے مقابلے میں چار کے تناسب سے مارکیٹ میں چلاتا تھا۔ رمیش انسٹا گرام کے ذریعے خریداروں سے رابطہ کرکے جعلی نوٹ فروخت کرتاتھا، جب کہ وحید، طحہ، سہیل، فہد، عمران، عمر اور التمش جیسے افراد ایک منظم چین سسٹم کے تحت ان نوٹوں کو پھیلا رہے تھے۔اس آپریشن کی نگرانی ڈی سی پی ساوتھ ویسٹ زون جی چندرموہن نے کی،جبکہ کارروائی میں اے سی پی بی کشور کمار، اسسٹنٹ کمشنراقبال صدیقی، انسپکٹرزجی سنتوش کمار، ملیش، این رام بابواور سب انسپکٹر پریتی ریڈی نے حصہ لیا۔ تمام گرفتار ملزمین کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande