دہلی پولیس نے سمیر مودی کے خلاف عصمت دری کیس میں چارج شیٹ داخل کی۔
نئی دہلی، 13 نومبر (ہ س)۔ دہلی پولیس نے عصمت دری کے ملزم اور للت مودی کے بھائی سمیر مودی کے خلاف ساکیت کورٹ میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ چارج شیٹ میں دہلی پولیس نے سمیر مودی پر عصمت دری، ڈرانے دھمکانے اور بلیک میلنگ کا الزام لگایا ہے۔ ساکیت کورٹ نے 25
سمیر


نئی دہلی، 13 نومبر (ہ س)۔ دہلی پولیس نے عصمت دری کے ملزم اور للت مودی کے بھائی سمیر مودی کے خلاف ساکیت کورٹ میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ چارج شیٹ میں دہلی پولیس نے سمیر مودی پر عصمت دری، ڈرانے دھمکانے اور بلیک میلنگ کا الزام لگایا ہے۔

ساکیت کورٹ نے 25 ستمبر کو سمیر مودی کو ضمانت دی تھی۔ ساکیت کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج وپن کھرب نے ضمانت کا حکم دیا تھا۔ سمیر مودی کو 18 ستمبر کو دہلی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ سمیر مودی کے خلاف 2019 میں دہلی کے نیو فرینڈز کالونی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی، جس میں ان پر شادی کے بہانے ایک خاتون سے زیادتی کا الزام لگایا گیا تھا۔ شکایت کنندہ خاتون نے 10 ستمبر کو شکایت درج کرائی جس کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کی گئی۔ ایف آئی آر کے اندراج کے بعد سمیر مودی کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کیا گیا۔

شکایت کے مطابق خاتون کے ساتھ ریپ کرنے کے بعد سمیر مودی نے اسے بلیک میل کیا اور دھمکیاں دیں۔ خاتون کے مطابق سمیر مودی نے ریپ کی اطلاع دینے پر اسے اور اس کے اہل خانہ کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دی۔ سمیر مودی کے وکیل کے مطابق یہ مقدمہ جھوٹا ہے اور رقم بٹورنے کے لیے درج کیا گیا تھا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande