
بہارمیں 38 اضلاع کے 46 مراکز پرووٹوں کی گنتی کل، تیاریاں مکملپٹنہ، 13 نومبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات کی تکمیل کے بعد چیف الیکٹورل افسر کے دفتر نے ریاست بھر کے 46 گنتی مراکز پر ووٹوں کی گنتی کی تیاریوں کو یقینی بنایا ہے۔ بہار میں گذشتہ 6 اور 11 نومبر کو ہوئے 243 رکنی بہار اسمبلی انتخابات کے لیے 67.13 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ الیکشن کمیشن نے ریاست کے 38 اضلاع میں کل 46 گنتی مراکز قائم کیے ہیں۔ کل 7.45 کروڑ ووٹروں نے 2,616 امیدواروں کی انتخابی قسمت کا فیصلہ کیا ہے۔ انتظار اب نتائج کا ہے۔ پوسٹل بیلٹس کی گنتی جمعہ کی صبح 8 بجے شروع ہوگی، جس کے بعد صبح 8:30 بجے سے ای وی ایم کی گنتی شروع کرنے کی ہدایت تمام عہدیداروں کو دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایت کے مطابق گنتی کی تیاریوں کے سلسلے میں متعلقہ عہدیداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ گنتی کے مراکز پر سیکورٹی اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سخت پروٹوکول قائم کیے گئے ہیں۔ کسی کو بھی گنتی کے مقام پر موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کمیشن نے تمام ریٹرننگ افسران، کاؤنٹنگ سپروائزر، مائیکرو آبزرور اور معاونین کو ہدایت کی ہے کہ آزادانہ، منصفانہ، خوف سے پاک اور شفاف ووٹوں کی گنتی اولین ترجیح ہے۔پٹنہ ضلع میں 14 اسمبلی سیٹیں ہیں۔ سب سے زیادہ نشستوں والے ضلع میں ووٹوں کی گنتی کے لیے صرف ایک گنتی مرکز قائم کیا گیا ہے۔ تمام 14 اسمبلی سیٹوں کی گنتی اے این کالج پٹنہ میں کی جائے گی۔ سہرسہ، بھاگلپور، ویشالی، مشرقی چمپارن، سیوان اور پورنیہ اضلاع میں گنتی کے کئی مراکز ہیں۔مشرقی چمپارن ضلع میں 12 اسمبلی سیٹیں ہیں۔ ان تمام نشستوں کے لیے ٹیچر ٹریننگ کالج موتیہاری میں ایک گنتی مرکز قائم کیا گیا ہے۔ اس مرکز میں مدھوبن، سگولی، نرکٹیا، چریا، ڈھاکہ اور رکسول کی گنتی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ کیسریا، ہرسدھی، پپرا، کلیان پور، موتیہاری اور گووند گنج کی گنتی ایم ایس ایس کالج موتیہاری میں کی جائے گی۔مغربی چمپارن ضلع کی نو اسمبلی سیٹوں چن پٹیا، بیتیا، سکٹا، بیتیا-والمیکی نگر، بگھا، رام نگر، نوتن، لوریہ، اور نرکٹیا گنج کے لیے بیتیا بازار سمیتی میں گنتی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔سیتامڑھی کی آٹھ اسمبلی سیٹوں کی گنتی سیتامڑھی انجینئرنگ کالج میں ہوگی۔ یہاں رونی سید پور ، بیلسنڈ، ریگا، بتھناہا، سرسند، پریہار، باجپتی اور سیتامڑھی کی سیٹوں کے لیے گنتی کی جائے گی۔شیوہر ضلع میں شیوہر اسمبلی سیٹ کے لیے نگر بھون میں ایک گنتی مرکز قائم کیا گیا ہے۔مدھوبنی ضلع کی 10 اسمبلی سیٹوں کے لیے آر کے کالج میں گنتی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ اس مرکز میں پھولپراس، لوکہا، جھنجھار پور، ہرلاکھی، بینی پٹی، کھجولی، بابوبرہی، بسفی، راج نگر اور مدھوبنی کی سیٹوں کے لیے گنتی کی جائے گی۔سپول کے بی ایس ایس کالج میں پانچ نشستوں کے لیے ایک گنتی مرکز قائم کیا گیا ہے۔ اس میں نرملی، چھتہ پور، تروینی گنج، سپول اور پپرا کے ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ارریہ ضلع کی چھ اسمبلی سیٹوں میں سے نرپت گنج، ارریہ، جوکیہاٹ، رانی گنج، سکٹی اور فاربس گنج کے لیے بازارسمیتی میں ایک گنتی کا مرکز قائم کیا گیا ہے۔کشن گنج کی چار اسمبلی سیٹوں ٹھاکر گنج، کشن گنج، کوچادھامن اور بہادر گنج کی گنتی کشن گنج کے بازار سمیتی میں ہوگی۔پورنیہ ضلع کی سات اسمبلی سیٹوں میں روپولی، دھمداھا، بنمنکھی اور امرور شامل ہیں۔ ان سیٹوں کے لیے پورنیہ کالج میں ایک گنتی مرکز قائم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 3 سیٹوں میں بیسی ، پورنیہ اور قصبہ کے لئے الگ بہار بورڈ کے علاقائی دفتر میں قائم کیے گئے ہیں۔کٹیہار کی سات سیٹوں کے لیے بازار سمیتی میں ایک مرکز قائم کیا گیا ہے۔ اس میں بلرام پور، کٹیہار، پران پور، کدوا، کودھا، براری، اور منی ہاری شامل ہیں۔مدھے پورہ ضلع کی چار نشستوں کے لیے یونیورسٹی نارتھ کیمپس مدھے پورہ میں گنتی مرکز قائم کیا گیا ہے۔ یہاں سنگھیشور، مدھے پورہ، عالم نگر اور بہاری گنج سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ اس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔سہرسہ میں 4 اسمبلی سیٹیں مہیشی اور سونبرسا کے لئے سہرسہ کے رمیش جھا خاتون کالج میں مرکز بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سہرسہ سیٹ کے لئے ضلع کے گرلس اسکول میں مرکز قائم کیا گیا ہے۔ وہیں سمری بختیار پور سیٹ کے لیے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ گرلس اسکول میں گنتی مرکز قائم کیا گیا ہے۔دربھنگہ ضلع کی 10 نشستوں کے لیے بازار سمیتی میں گنتی مرکز قائم کیا گیا ہے۔ یہاں بینی پور، علی نگر، کشیشور، گورابورم، دربھنگہ دیہی، جالے، کیوٹی، حیا گھاٹ، دربھنگہ اور بہادر پور اسمبلی سیٹوں کے لیے گنتی ہوگی۔مظفر پورکے 11 اسمبلی سیٹوں کے لیے مظفر پور بازار سمیتی گنتی مرکز قائم کیا گیا ہے۔ یہاں بوچہا، سکرہ، کڑھنی، مظفر پور، کانٹی، بروراج، پارو، صاحب گنج، گائےگھاٹ، اورائی، مینا پور اور سکرا کے لیے گنتی ہوگی۔گوپال گنج کے6 اسمبلی سیٹوں کے لئے بیکنتھ پور، کوچائی کورٹ، گوپال گنج، ہتھوا، بھورے اور برولی کے لئے گوپال گنج کے ٹیچر ٹریننگ کالج میں گنتی مرکز تیار کیا گیا ہے۔ سیوان کے ڈی اے وی کالج میں درولی، رگھوناتھ پور، سیوان برہڑیا اور داراونڈا کے لیے ایک مرکز قائم کیا گیا ہے۔ ڈی اے وی ہائی اسکول میں ایک اضافی مرکز قائم کیا گیا ہے، جہاں جیراڈی، مہاراج گنج، اور گوریا کوٹھی سیٹوں کے لیے گنتی ہوگی۔چھپرہ بازار سمیتی میں سارن کی 10 سیٹوں کے لئے گنتی کی جائے گی۔ اس میں سون پور، گرکھا، چھپرہ، ایکما، مانجھی، تریا، بنیا پور، مدھورا پرسا اور امنور سیٹیں شامل ہیں۔ ویشالی ضلع میں 10سیٹوں کے لئے ایک مرکز بنایا گیا ہے۔ کلیان پور ، سمستی پور، وارث نگر، اجے پور ، محی الدی نگر، حسن پور، روسڑا، ویبھوتی پور، سرائے رنجن اور میروا کے لئے سمستی پور کالج میں گنتی مراکز بنایا گیا ہے۔ بیگوسرائے کی سات سیٹوں کے لیے بازار سمیتی میں ایک گنتی مرکز قائم کیا گیا ہے۔ اس میں بچھواڑہ، تیگھڑا، مٹیھانی، بکھری، چیریا باریا پور، صاحب پور کمال، اور بیگوسرائے اسمبلی سیٹ شامل ہیں۔کھگڑیا کی 4 سیٹوں کے لئے ارولی پربتہ، بیلدور اور کھگڑیا کے لئے بازار سمیتی کھگڑیا میں گنتی مرکز قائم کیا گیا ہے۔ اس کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں۔بھاگلپورضلع میں سات نشستوں کے لیے دو گنتی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ایک میںگوپال پور، سلطان گنج اور بیہ پور کے لئے آئی ٹی آئی گرلس بھاگلپور، جبکہ کہلگاؤں ،بھاگلپور، ناتھ نگر اور پیر پینتی کے لئے پولی ٹیکنک بھاگلپور میں سنٹر قائم کیا گیا ہے۔ بانکاضلع میں پانچ نشستوں کے لیے پی بی ایس کالج میں گنتی مرکز قائم کیا گیا ہے۔ اس میں بانکا، کٹوریا، بیلہر، امرپور اور دھوریا اسمبلی سیٹوں کے ووٹوں کی گنتی ہوگی۔مونگیر ضلع کی تین اسمبلی سیٹ مونگیر، تارا پور اور جمال پور کے لیے آر ڈی اینڈ ڈی جے کالج، مونگیر میں گنتی کا مرکز قائم کیا گیا ہے۔لکھی سرائےضلع میں دو اسمبلی سیٹیں ہیں۔اس میں سوریہ گڑھا اور لکھی سرائے کے لیے پولی ٹیکنک میں گنتی مرکز قائم کیے گئے ہیں۔شیخ پورہ نوودیا ودیالیہ شیخ پورہ اور بربیگھا سیٹوں کے لیےگنتی مرکز قائم کیا گیا ہے۔ ضلع کی دونوں نشستوں کی گنتی اس مرکز پر ہوگی۔نالندہ ضلع کی سات اسمبلی سیٹوں میں بہار شریف، راجگیر، اسلام پور، ہرنوت، نالندہ، استھاواں اور ہلسا کے لیے گنتی مرکز نالندہ کالج، بہار شریف میں قائم کیے گئے ہیں۔ تمام نشستوں کی گنتی ایک ہی مرکز پر ہوگی۔بھوجپورہ کی 7 سیٹوں میں بڑہرا ، آرہ ، اگیاون ، تراری ، شاہ پور، جگدیش پور اور سندیش اسمبلی سیٹ کے لئے بازار سمیتی آرہ میں گنتی مرکز بنایا گیا ہے۔ بکسر ضلع کی چار اسمبلی سیٹوں کے لیے گویئر ہاؤس گودام بکسر میں گنتی مرکز قائم کیا گیا ہے۔ اس میں برہم پور، راج پور ، ڈمراؤں اور بکسر سیٹوں کے لئے گنتی کی جائے گی۔ کیمور کی چار اسمبلی سیٹوں کے لیےبازار سمیتی موہنیا میں ایک گنتی مرکز قائم کیا گیا ہے۔ اس مرکز میں موہنیا، چین پور، رام گڑھ اور بھبھوا سیٹوں کے لیے گنتی ہوگی۔روہتاس کی سات اسمبلی سیٹوں کے لیے سہسرام بازار سمیتی میں گنتی مرکز قائم کیا گیا ہے۔ اس میں کر گہر ، دنارہ ، نوکھا، کاراکاٹ، ڈہری ، سہسرام اور چیناری اسمبلی سیٹوں کے لئے گنتی ہوگی۔ارول اور کرتھا دونوں نشستوں کے لیے فتح پور سندہ کالج، ارول میں گنتی مرکز قائم کیا گیا ہے۔ کمیشن کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں۔جہان آباد ضلع کی تین سیٹوں گھوسی ، جہان آباد اور مخدوم پور کے لئے ایس ایس کالج جہان آباد میں گنتی مرکز قائم کیا گیا ہے۔ اورنگ آباد کے6 سیٹ رفیع گنج ، اورنگ آباد، گوہ ، کٹمبا ، نبی نگر اور کوبرا کی گنتی کے لئے اورنگ آباد کے ایس سنہا کالج میں چھ نشستوں کے لیے گنتی مرکز قائم کیا گیا ہے۔گیا ضلع میں 10 نشستوں کے لیے دو گنتی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔اس میں گروا ، ٹیکاری ، بیلا گنج ، وزیر گنج ، گیا ٹاؤن کی گنتی گیا کالج میں ہوگی۔ وہیں امام گنج ، اتری ، بارا چٹی ، بودھ گیا اور شیر گھاٹی کے لئے گیا بازار سمیتی میں مرکز بنایا گیا ہے۔ نوادہ میں پانچ نشستوں کے لیے کنہائی لال کالج میں گنتی مرکز قائم کیا گیا ہے۔اس میں ہسوا، نوادہ، وار ث علی گنج، گووند پور اور رجولی کے ووٹوں کی گنتی یہاں ہوگی۔جموئی ضلع میں چار نشستوں کے لیے کے کے ایم کالج میں گنتی مرکز قائم کیا گیا ہے۔ یہاں جھاجھا، چکئی، جموئی اور سکندرا اسمبلی سیٹوں کے ووٹوں کی ہوگی۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan