
- کانکنی کی وزارت آئی آئی ٹی ایف میں ہندوستان کی معدنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی
نئی دہلی، 13 نومبر (ہ س)۔ مرکزی کوئلہ اور کانکنی کے وزیر جی کشن ریڈی نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں جمعہ سے شروع ہونے والے بین الاقوامی تجارتی میلے میںکانکنی کی وزارت کے پویلین کا افتتاح کریں گے۔ وزارت کا پویلین ہندوستان کے معدنی وسائل، تکنیکی ترقی اور وکست بھارت - ایک بھارت، شریشٹھ بھارت کی تعمیر میں شراکت کو ظاہر کرے گا۔
کانکنی کی وزارت کے مطابق1,500 مربع میٹر پر محیط یہ پویلین زائرین کو موضوعاتی ڈسپلے، انٹریکٹو سرگرمیوں اور نمائشوں کے ذریعے ایک متحرک اور معلوماتی تجربہ فراہم کرے گا جس میں ہندوستان کی کان کنی اور معدنیات کے شعبے کی کامیابیوں اور وژن کو اجاگر کیا جائے گا۔ پویلین میں تمام سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائزز (سی پی ایس ای ) اور وزارت کے ماتحت منسلک، ماتحت اور خودمختار ادارے شرکت کریں گے،جن میں نیشنل ایلومینیم کمپنی لمیٹڈ (نالکو)، ہندوستان کاپر لمیٹڈ (ایچ سی ایل)، جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی )، منرل ایکسپلوریشن اینڈ کنسلٹنسی لمیٹڈ (این ای سی ایل)، جواہر لعل نہرو الیومنیم ریسرچ ڈیولپمنٹ اینڈ ڈیزائن سینٹر(جے این اے آر ڈی ڈی سی) اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف راک میکینکس (این آئی آر ایم) شامل ہیں۔
کان کنی پویلین میں خطاب کرتے ہوئے، کانوں کی وزارت کے سکریٹری پیوش گوئل نے کہا کہ یہ پویلین ہندوستان کے کان کنی کے شعبے کی کامیابیوں اور ایک پائیدار اور خود انحصار ملک کی تعمیر میں اس کے تعاون کو ظاہر کرے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد