سی بی آئی نے ایم سی ڈی کے جونیئر انجینئر کو 10 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا
نئی دہلی، 13 نومبر (ہ س): مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے نجف گڑھ زون میں تعینات ایک جونیئر انجینئر کو 10 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔ سی بی آئی کے مطابق، یہ کیس 11 نومبر کو درج کیا
رشوت


نئی دہلی، 13 نومبر (ہ س): مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے نجف گڑھ زون میں تعینات ایک جونیئر انجینئر کو 10 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔ سی بی آئی کے مطابق، یہ کیس 11 نومبر کو درج کیا گیا تھا، جس میں نجف گڑھ زون کے ایگزیکٹیو انجینئر، اسسٹنٹ انجینئر اور جونیئر انجینئر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ الزام ہے کہ ان انجینئروں نے تقریباً 3 کروڑ روپے کے زیر التواء بلوں کو کلیئر کرنے کے عوض شکایت کنندہ سے 25.42 لاکھ روپے کی رشوت طلب کی تھی۔ 11 نومبر کو، سی بی آئی نے ایک جال بچھا کر ملزم جونیئر انجینئر کو شکایت کنندہ سے 10 لاکھ روپے کی رشوت کی پہلی قسط قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ ایجنسی نے اس کے بعد ملزم کے گھر کی تلاشی لی، بڑی مقدار میں نقدی، زیورات اور جائیداد سے متعلق دستاویزات ضبط کرلئے۔ معاملے میں نامزد انجینئروں میں ایگزیکٹو انجینئر آر سی شرما، اسسٹنٹ انجینئر نوین کول، اور جونیئر انجینئر اجے ببروال شامل ہیں۔ اجے ببروال کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سی بی آئی نے کہا کہ تحقیقات جاری ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande