بٹوت ۔ کشتواڑ قومی شاہراہ پر بلیک ٹاپنگ کا کام شروع
بٹوت ۔ کشتواڑ قومی شاہراہ پر بلیک ٹاپنگ کا کام شروع جموں، 13 نومبر (ہ س)۔ بٹوت۔ڈوڈہ۔کشتواڑ قومی شاہراہ پر واقع کھلینی نالہ سے پل ڈوڈہ تک شاہراہ کے ایک حصے پر بلیک ٹاپنگ (تارکول بچھانے) کا کام باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔ اس کام کا افتتاح رکن
BT


بٹوت ۔ کشتواڑ قومی شاہراہ پر بلیک ٹاپنگ کا کام شروع

جموں، 13 نومبر (ہ س)۔ بٹوت۔ڈوڈہ۔کشتواڑ قومی شاہراہ پر واقع کھلینی نالہ سے پل ڈوڈہ تک شاہراہ کے ایک حصے پر بلیک ٹاپنگ (تارکول بچھانے) کا کام باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔ اس کام کا افتتاح رکن اسمبلی ڈوڈہ ویسٹ شکتی راج پریہار نے انجام دیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پریہار نے کہا کہ شاہراہ کا یہ حصہ طویل عرصے سے خستہ حالی کا شکار تھا، جس کے باعث مقامی عوام کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ انہی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے شاہراہ کی مرمت اور بلیک ٹاپنگ کا کام شروع کیا گیا ہے تاکہ سفر کو محفوظ اور آسان بنایا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک کروڑ بیس لاکھ روپے کی لاگت سے یہ کام مکمل کیا جائے گا۔ پریہار نے مزید کہا کہ حالیہ بارش کے سبب ضلع کی بیشتر رابطہ سڑکیں متاثر ہوئی ہیں، جن میں حفاظتی دیواریں اور نکاسیٔ آب کے نظام کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ تاہم انتظامیہ ان سڑکوں کی مرمت اور بحالی کے کام پر تیزی سے عمل پیرا ہے تاکہ عوام کو بہتر اور بلا رکاوٹ رابطہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande