
گوہاٹی، 13 نومبر (ہ س) آسام پولیس دہلی بم دھماکوں کے بعد سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز اور قابل اعتراض مواد پوسٹ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔ اب تک ریاست بھر میں کل 15 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمنتا بسوا سرما نے کہا کہ بدھ کو کی گئی چھ گرفتاریوں کے بعد، رات بھر کی کارروائی میں مزید نو افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ان میں بونگائیگاؤں سے رفیع العلی، ہیلاکاندی سے فرید الدین لشکر، لکھیم پور سے انعام الاسلام اور فیروز احمد عرف پاپون، بارپیٹہ سے ساہل شومن سکدر عرف شاہد الاسلام اور رقیب سلطان، ہوجائی سے نسیم اکبر، کامروپ سے تسلیم احمد، اورساوتھ سالمارا سے عبدالرحیم حسین ملا عرف بپی حسین شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ تشدد کو بڑھاوا دینے والوں کے خلاف حکومت کا موقف بالکل سخت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسام پولیس ایسے عناصر کے خلاف کسی بھی صورت میں سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی