
امپھال، 10 نومبر (ہ س)۔ منی پور پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امپھال ویسٹ اور امپھال ایسٹ اضلاع میں دو الگ الگ کارروائیوں میں کالعدم انقلابی پیپلز فرنٹ/پیپلز لبریشن آرمی کے تین عسکریت پسندوں اور دو منشیات کے اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے پیر کو بتایا کہ پہلا آپریشن امپھال ویسٹ کے لامسانگ تھانے کے علاقے میں کیا گیا، جہاں ایک پولیس ٹیم نے چھاپہ مار کر تین RPF/PLA کیڈروں کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔ گرفتار عسکریت پسندوں کی شناخت چنگنگبم انگوماچا سنگھ عرف کشن (50)، نگونگ انوچا سنگھ عرف جیمز (49) اور ہیدروم بھوپن سنگھ عرف چنگکھائی (40) کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس نے ان کے پاس سے تین موبائل فون اور تین آدھار کارڈ برآمد کئے۔ حکام نے بتایا کہ ملزمان سے ان کی حالیہ سرگرمیوں اور کسی نیٹ ورک سے تعلق کا تعین کرنے کے لیے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
اسی دن، ایک الگ کارروائی میں، امپھال مشرقی ضلع کے پورمپٹ تھانہ علاقے میں پولیس نے JNIMS کراسنگ کے قریب سے دو افراد کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمین کی شناخت محمد سلمان خان (35) ساکن کوکتہ کھمن، موئرنگ اور محمد ساہدور (51) ساکن وارڈ نمبر 2، بشنو پور ضلع کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس نے ان کے پاس سے تقریباً 2.3 کلو گرام یابا گولیاں، ایک مہندرا اسکارپیو ایک آدھار کارڈ اور دو موبائل فون ضبط کیے ہیں۔
پولیس نے دونوں معاملات میں الگ الگ ایف آئی آر درج کی ہیں اور ریاست میں کام کرنے والے عسکریت پسندوں اور منشیات کی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کی مکمل تحقیقات شروع کی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد