
پوربی سنگھ بھوم، 10 نومبر (ہ س)۔ ایکس ایل آر آئی نے ایک بار پھر اپنی شاندار پلیسمنٹ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سمر انٹرن شپ پلیسمنٹ (ایس آئی پی) 27–2025 میں سو فیصد کامیابی حاصل کی ہے۔ اس سال ادارے کے کل 583 طلبہ کو ملک اور بیرون ملک کی 114 معروف کمپنیوں نے مجموعی طور پر 584 آفرز دیے۔ ان میں سے 28 کمپنیاں پہلی بار ایکس ایل آر آئی کے پلیسمنٹ عمل میں شامل ہوئیں۔ سب سے زیادہ اسٹائپنڈ 3.5 لاکھ روپے ماہانہ کا آفر جے پی مورگن نے دیا، جب کہ اوسط اسٹائپنڈ 1.6 لاکھ روپے اور میڈین اسٹائپنڈ 1.55 لاکھ روپے رہا۔
ادارے کی جانب سے پیر کو جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ 38 فیصد طلبہ کو دو لاکھ روپے ماہانہ سے زیادہ اور 81 فیصد طلبہ کو ایک لاکھ روپے ماہانہ سے زیادہ کا اسٹائپنڈ ملا۔ سرفہرست 5 فیصد طلبہ کا اوسط اسٹائپنڈ 2.49 لاکھ روپے ماہانہ ریکارڈ کیا گیا۔ بڑی تعداد میں طلبہ کو کنسلٹنگ، فنانس، مارکیٹنگ، جنرل مینجمنٹ، آپریشنز، اینالیٹکس اور ایچ آر جیسے مختلف شعبوں میں مواقع حاصل ہوئے۔
ملازمت فراہم کرانے والوں میں آدتیہ برلا گروپ، ایکسنچر اسٹریٹجی، ایمیزون، امریکن ایکسپریس، بجاج آٹو اور بوسٹن کنسلٹنگ گروپ شامل تھے۔ نئے ریکروٹرز میں ایٹرنل، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ، جیو اسٹار، پائن لیبز، میشو، ڈیلائٹ USI، ڈوئچے بینک، ڈیاجو اور فرسٹ کلب جیسی کمپنیاں شامل تھیں۔ ایچ آر کے شعبے میں ایکسنچر ٹی اے پی، ہندستان یونی لیور، ٹاٹا ایڈمنسٹریٹیو سروسز اور ویدانتا جیسی کمپنیوں نے بھرتیاں کیں، جب کہ کنسلٹنگ کے شعبے میں بی سی جی، میک کینزی، ڈیلائٹ اور ای وائی پارتھینون جیسی عالمی کمپنیوں نے شرکت کی۔
ایکس ایل آر آئی کے ڈائریکٹر ایس جارج ایس جے نے کہا کہ یہ کامیابی ادارے کی علمی برتری، صنعت کے بڑھتے اعتماد اور اخلاقی قیادت کی تعمیر کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ ایکس ایل آر آئی کی برسوں پرانی شاندار میراث اور طلبہ کی تخلیقی سوچ کا نتیجہ ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد