ایودھیا، 9 اکتوبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ جمعرات کو شری رام جنم بھومی مندرمیں شری رام للا کے درشن کر آرتی اتاری۔ مرکزی وزیر نے شری رام دربار کمپلیکس میں واقع ماں درگا کے درشن اور کوبیر ٹیلا پر دیوادھی دیو مہادیو کی پوجا کی اور ابھیشیککیا۔
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن بدھ کو اپنے خاندان کے ساتھ دو روزہ دورے پر اتر پردیش میں بھگوان رام کے شہر ایودھیا پہنچیں۔ جمعرات کو شری رام جنم بھومی تیرتھ کشیتر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے نے مرکزی وزیر سیتا رمن اور ان کے اہل خانہ کو مندر کے احاطے کا دورہ کرایا اور انہیں مختلف معلومات فراہم کیں۔ مرکزی وزیر کے ساتھ ضلع انچارج وزیر سوریہ پرتاپ شاہی اور ریاستی وزیر خزانہ سریش کھنہ بھی موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد