تلنگانہ میں بلدی انتخابات کا نوٹیفیکیشن ریاستی الیکشن کمیشن نے جاری کر دیاحیدرآباد ، 9 ۔اکتوبر۔(ہ س)۔تلنگانہ میں مقامی بلدی اداروں کے پہلے مرحلہ کے انتخابات کا نوٹیفیکیشن ریاستی الیکشن کمیشن نے جاری کردیا ہے۔ریاست میں جملہ565 ضلع پریشد اور 5,749 منڈل پریشد نشستوں کے لئے دو مرحلوں میں انتخابات ہونے ہیں۔پہلے مرحلہ میں 292 ضلع پریشد اور 2,963 منڈل پریشد نشستوں کے لئے پولنگ ہوگی۔پرچہ نامزدگی 9 اکتوبر سے 11 اکتوبر تک داخل کئے جاسکتے ہیں۔ نامزدگیوں کی جانچ 12 اکتوبر کو ہوگی اور 15 اکتوبر نام واپس لینے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔پہلے مرحلہ کی پولنگ 23 اکتوبر کو صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔ تمام مراحل کی پولنگ کے بعد گنتی اور نتائج 11 نومبر کو اعلان کئے جائیں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق