پرو وائس چانسلر پروفیسر محسن خاں نے باسکٹ بال اور والی بال اوپن ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا
علی گڑھ, 9 اکتوبر (ہ س)ویمنس کالج میں یوم سرسید تقریبات کے تحت منعقدہ باسکٹ بال اور والی بال اوپن ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد محسن خاں نے کالج کے پرنسپل پروفیسر مسعود انور علوی، فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ڈین پروفیسر اکرام
ویمنس کالج کھیل مقابلہ


علی گڑھ, 9 اکتوبر (ہ س)ویمنس کالج میں یوم سرسید تقریبات کے تحت منعقدہ باسکٹ بال اور والی بال اوپن ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد محسن خاں نے کالج کے پرنسپل پروفیسر مسعود انور علوی، فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ڈین پروفیسر اکرام حسین، اور جِم خانہ کلب کے صدر ڈاکٹر جمیل احمد کی موجودگی میں کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر محسن خان نے کہا کہ ادارے کے بانی سر سید احمد خاں نے ابتدا سے ہی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں طلبہ کی فعال شمولیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اے ایم یو کے طلبہ اور طالبات تعلیم اور کھیل دونوں میدانوں میں ہمیشہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے طالبات کو دستیاب سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی تلقین کی اور سہولیات میں خاطر خواہ اضافہ کا بھی یقین دلایا۔

مہمانِ اعزازی، فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ڈین پروفیسر اکرام حسین نے کالج میں اس قسم کے مقابلوں کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ طالبات کو کھیل مقابلوں میں بھرپور شرکت کرنی چاہئے۔

جِم خانہ کلب کے صدر ڈاکٹر جمیل احمد، فزیکل ایجوکیشن و کھیل کی سابق ڈپٹی ڈائریکٹر محترمہ عزیزہ رضوی اور رضیہ رضوی نے بھی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ آخر میں ویمنس کالج کے فزیکل ایجوکیشن سیکشن کی انچارج ڈاکٹر نازیہ خان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ افتتاحی تقریب کی نظامت نبیلہ خان اور جنیریہ نصر جعفری نے کی۔

پہلے دن کھیلے گئے میچوں میں والی بال میں اے ایم یو گرلز اسکول نے آستھا اکیڈمی کو 25-15، 25-19 سے شکست دی۔ ویمنس کالج نے سٹی گرلز اسکول کو25-17، 25-7 سے ہرایا، جب کہ اے ایم یو کی ٹیم نے البرکات کی ٹیم کو 25-11، 25-25 سے شکست دی۔

باسکٹ بال کے مقابلے میں البرکات کی ٹیم نے اے ایم یو سٹی گرلز کو 12-0 سے ہرایا۔ راجہ مہندر پرتاپ یونیورسٹی نے ٹیکارام مہاودیالیہ کو 25-15سے شکست دی۔ زیڈ وی بی اے نے اِن دی زون کو 19-4 سے ہرایا۔ زیڈوی بی اے نے ایک دیگر میچ میں اے ایم یو گرلس اسکول کو 13-1 سے اور ڈی اے وی نے ایس ایس ایس جی کو 19-15 سے شکست دی۔ اس کے علاوہ اے ایم یو نے البرکات کو 20-2سے ہرایا۔اے ایم یو کی جانب سے ونشیکا نے 6 پوائنٹ، ہرشل نے 6، لائبہ نے 4 اور ہرشیتا نے 2 پوائنٹ اسکور کیے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande