بانڈی پورہ کے حاجن میں ٹریفک پولیس نے خصوصی مہم چلائی
بانڈی پورہ کے حاجن میں ٹریفک پولیس نے خصوصی مہم چلائی بانڈی پورہ، 9 اکتوبر(ہ س )۔ ٹریفک پولیس نے آج حاجن، بانڈی پورہ میں ایک خصوصی مہم چلائی، جس کے دوران متعدد ٹریفک خلاف ورزی کرنے والوں کو مختلف جرائم کے لیے چالان کیا گیا۔ اس مہم کی قیادت ڈی وائی
بانڈی پورہ کے حاجن میں ٹریفک پولیس نے خصوصی مہم چلائی


بانڈی پورہ کے حاجن میں ٹریفک پولیس نے خصوصی مہم چلائی بانڈی پورہ، 9 اکتوبر(ہ س )۔ ٹریفک پولیس نے آج حاجن، بانڈی پورہ میں ایک خصوصی مہم چلائی، جس کے دوران متعدد ٹریفک خلاف ورزی کرنے والوں کو مختلف جرائم کے لیے چالان کیا گیا۔ اس مہم کی قیادت ڈی وائی ایس پی ٹریفک گلزار احمد نے کی جن کے ہمراہ محکمہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اس مہم کا بنیادی مقصد حاجن اور ملحقہ علاقوں میں ٹریفک کی خلاف ورزیوں کو روکنا اور سڑک کے نظم و ضبط کو یقینی بنانا تھا۔ اس موقع پر ڈی وائی ایس پی ٹریفک گلزار احمد نے عوام سے اپیل کی کہ وہ نابالغوں کو دو پہیہ یا فور وہیلر چلانے کی اجازت نہ دیں۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں، بشمول ڈرائیونگ کے دوران سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ پہننا جو کہ آپ کی حفاظت کےلئے بہتر ثابت ہوگا۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande