نالٹی بھدرواہ سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق
نالٹی بھدرواہ سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق جموں، 9 اکتوبر (ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ نالٹی پل کے نزدیک آج ایک افسوسناک سڑک حادثے میں ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ بیٹھا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل سوار بھدرواہ
Accident


نالٹی بھدرواہ سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق

جموں، 9 اکتوبر (ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ نالٹی پل کے نزدیک آج ایک افسوسناک سڑک حادثے میں ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ بیٹھا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل سوار بھدرواہ کی سمت آ رہے تھے کہ نالٹی پل کے قریب ان کی بائیک بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں پورکھی رام ولد دوگرو رام ساکن پرکھی، سلونی، چمبہ (ہماچل پردیش) شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ اسپتال بھدرواہ منتقل کیا گیا۔ وہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد حالت نازک ہونے پر انہیں جی ایم سی ڈوڈہ ریفر کیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے دوسرے شخص کی شناخت راجندر کمار ولد سگتو رام ساکن سلونی، چمبہ (ہماچل پردیش) کے طور پر ہوئی ہے، جن کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی انجام دی ہے اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande