کیجریوال نے رتن ٹاٹا کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، 9 اکتوبر (ہ س)۔ عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے جمعرات کو عظیم صنعت کار اور ٹاٹا گروپ کے سابق چیئرمین رتن ٹاٹا کو ان کی برسی پر دلی خراج عقیدت پیش کیا۔ کیجریلوال نے آج ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ رتن ٹاٹا کی ذمہ دار
Kejriwal pays tribute to Ratan Tata on death anniversary


نئی دہلی، 9 اکتوبر (ہ س)۔ عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے جمعرات کو عظیم صنعت کار اور ٹاٹا گروپ کے سابق چیئرمین رتن ٹاٹا کو ان کی برسی پر دلی خراج عقیدت پیش کیا۔

کیجریلوال نے آج ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ رتن ٹاٹا کی ذمہ دار قیادت، اختراع اور تعاون کے جذبے نے ہندوستان کی ترقی پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ ان کی زندگی کی اقدار، خاص طور پر ایمانداری اور ایک بہتر مستقبل کے لیے لگن نے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے وہ باعث ترغیب بنے رہیں گے۔“

کیجریوال نے رتن ٹاٹا کو ہندوستان کا ”انمول رتن“ قرار دیا اور ان کے تعاون کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹاٹا گروپ کو عالمی سطح پر لے جانے کے علاوہ رتن ٹاٹا نے سماجی کاموں اور انسان دوستی کے ذریعے ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کے وژن اور قیادت نے ہندوستانی صنعت کو تشکیل دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande