- وزیر اعلی نے جھانسی میں ودیا بھارتی مشرقی اتر پردیش کے زیر اہتمام 36 ویں علاقائی کھیل کود کی اختتامی تقریب میں شرکت کی
جھانسی، 9 اکتوبر (ہ س)۔ جھانسی کی تاریخی سرزمین سے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کے کھلاڑیوں کو خود انحصاری اور کامیابی کا منتر دیا۔ ودیا بھارتی مشرقی اتر پردیش کے زیر اہتمام 36 ویں علاقائی کھیل کود تقریب میں کھلاڑیوں کو اعزاز عطا کرتے ہوئے وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ ”صحت مند جسم ہی مذہب اور قوم کی تعمیر کی بنیاد ہے“۔ اس موقع پر انہوں نے بھانی دیوی گوئل سرسوتی ودیا مندر انٹر کالج میں منی اسٹیڈیم کی تعمیر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کھیل اب محض مشغلہ نہیں رہا بلکہ زندگی کو بہتر بنانے کا ایک طاقتور ذریعہ بن گیا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا، ”جھانسی کی رانی لکشمی بائی کی بہادری اور شجاعت کی سرزمین پر ودیا بھارتی کے 36ویں علاقائی کھیل کود تقریبمیں شرکت کرنا ایک اعزاز کی بات ہے۔“ ودیا بھارتی ملک کی ایک سرکردہ تنظیم ہے جو ہندوستانی روایت، ثقافت اور قوم پرستی کے احترام کو فروغ دیتی ہے۔ نانا جی دیشمکھ کے ذریعہ 1952 میں گورکھپور میں قائم کر دہ اس ادارے نے آج ملک بھر میں 25,000 سے زیادہ تعلیمی اور تربیتی مراکز کے ذریعے ہندوستانی اقدار کو فروغ دیا ہے۔ودیا بھارتی کے پہلے طالب علم دیویندر سنگھ کو اعزاز دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ بغیر کسی حکومتی تعاون کے قومی نظریات کو زندہ رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔
ودیا بھارتی کی حصولیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ آج یہ تنظیم ہندوستان کی روایت اور ثقافت کو مضبوط کرنے میں ایک اہم قوت بن گئی ہے۔ 1952 میں گورکھپور کی سرزمین پر نانا جی دیشمکھ کے بوئے گئے بیج سے آج ملک بھر میں 25,000 سے زیادہ تعلیمی اور تربیتی ادارے کام کر رہے ہیں۔
سی ایم یوگی نے کہا کہ آج عظیم سپوتوں کی اس سرزمین پر آکر فخر محسوس کر رہا ہوں۔ 1857 کی پہلی جنگ آزادی کے دوران رانی لکشمی بائی نے پیغام دیا تھا، ’میری جھانسی غلام نہیں رہے گی‘ اور 23 سال کی عمر میں اپنی جان قربان کر دی تھی۔ ان کے نام پر ایوارڈ اور ریاستی حکومت نے میرٹھ میں اسپورٹس یونیورسٹی قائم کی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے فخر کے ساتھ بتایاکہ ودیا بھارتی کے کھلاڑیوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے۔ 2006 میں، اسکول گیمز فیڈریشن آف انڈیا نے ودیا بھارتی کو منظوری دی ۔ 2010 میں ادارے کو فیئر پلے ایوارڈ ملا۔ 2016 میں، اس نے سوچھتا ٹرافی حاصل کی اور 2018 میں، اسے میڈل اپ گریڈیشن ایوارڈ ملا۔ 2019-20 میں، کھلاڑیوں نے 80 سونے کے تمغے، 86 چاندی اور 201 کانسے کے تمغے جیتے اور مجموعی طور پر 367 تمغوں کے ساتھ قومی سطح پر چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ ودیا بھارتی سے وابستہ کھلاڑیوں نے کامن ویلتھ، ایشین گیمز، اولمپکس حتیٰ کہ پیرا اولمپکس میں تمغے جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔ اس ادارے سے اولمپیئن پدم شری سودھا سنگھ، اولمپیئن نشاد کمار، شیلی سنگھ، آدیش سنگھ جیسے کھلاڑی نکلے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے کئی اسکیموں کو نافذ کر رہی ہے۔ ہر گاوں میں کھیلوں کے میدان، ترقیاتی بلاکوں میں منی اسٹیڈیم، اضلاع میں اسٹیڈیم اور شہروں میں اوپن جیمز بنائے جارہے ہیں۔ کھیلو انڈیا، فٹ انڈیا، اور ممبر پارلیمنٹ کے کھیلوں کے مقابلے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں 500 کھلاڑی براہ راست سرکاری ملازمتوں سے منسلک ہوئے ہیں۔ آئندہ بھرتیوں میں، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، تحصیلدار، وکیل، اور اسپورٹس آفیسر جیسے عہدوں پر براہ راست تقرریاں کی جائیں گی۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد