محکمہ داخلہ کے تحت آنے والے دفاتر بیک وقت جموں سرینگر سے کام کریں گے
محکمہ داخلہ کے تحت آنے والے دفاتر بیک وقت جموں سرینگر سے کام کریں گے جموں، 31 اکتوبر (ہ س)۔ موسم سرما کے پیش نظر جموں و کشمیر حکومت نے فیصلہ لیا ہے کہ محکمہ داخلہ کے تحت آنے والے تمام اہم دفاتر بیک وقت سرینگر اور جموں سے اپنا کام جاری رکھیں گے۔ س
محکمہ داخلہ کے تحت آنے والے دفاتر بیک وقت جموں سرینگر سے کام کریں گے


محکمہ داخلہ کے تحت آنے والے دفاتر بیک وقت جموں سرینگر سے کام کریں گے

جموں، 31 اکتوبر (ہ س)۔ موسم سرما کے پیش نظر جموں و کشمیر حکومت نے فیصلہ لیا ہے کہ محکمہ داخلہ کے تحت آنے والے تمام اہم دفاتر بیک وقت سرینگر اور جموں سے اپنا کام جاری رکھیں گے۔ سرکاری حکم نامہ کے مطابق اس انتظام میں پولیس ہیڈکوارٹر، محکمۂ جیل خانہ جات، ڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن، پولیس ہاؤسنگ کارپوریشن، ہوم گارڈز، سول ڈیفنس و ایس ڈی آر ایف، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، فرانسک سائنس لیبارٹری، سینک ویلفیئر اور ڈیفنس لیبر پروکیورمنٹ کے دفاتر شامل ہوں گے۔

حکم نامے میں تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت دی گئی ہے کہ دونوں دارالحکومتوں سرینگر اور جموں میں افسران اور عملے کی منصفانہ اور متوازن تعیناتی کو یقینی بنایا جائے تاکہ سردیوں کے دوران سرکاری امور کی انجام دہی میں کوئی خلل نہ پڑے اور انتظامی عمل بلاتعطل جاری رہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande