
نئی دہلی، 31 اکتوبر (ہ س)۔ ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹراےئ) نے اب عوام اور صنعتی تنظیموں کو اپنی دو مسودہ تجاویز پر اپنی رائے دینے کے لیے 7 نومبر تک کا وقت دیا ہے۔ اس سے پہلے تجاویز بھیجنے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر تھی۔ مواصلات کی وزارت کے مطابق ٹرائی نے ’ٹیلی کمیونیکیشن ٹیرف (72ویں ترمیم) آرڈر، 2025‘اور’دی رپورٹنگ سسٹم آن اکاو¿نٹنگ سیپریشن (ترمیمی) ریگولیشنز، 2025‘ جاری کیا تھا اور اس کے بعد 16 اکتوبر کو صنعت کاروں سے ڈیڈ لائن میں توسیع کی گئی تھی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan