سردار پٹیل کے یوم پیدائش پراب ہر سال گجرات میں یوم جمہوریہ جیسی پریڈ کا انعقاد ہوگا: امت شاہ
پٹنہ، 30 اکتوبر (ہ س)۔ ملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل (31 اکتوبر) کے یوم پیدائش پر ہر سال گجرات کے ایکتا نگر میں اب یوم جمہوریہ جیسی عظیم الشان پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بہار اسمبلی انتخابات کے درمیان جم
سردار پٹیل کے یوم پیدائش پراب ہر سال گجرات میں یوم جمہوریہ جیسی پریڈ کا انعقاد ہوگا: امت شاہ


پٹنہ، 30 اکتوبر (ہ س)۔ ملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل (31 اکتوبر) کے یوم پیدائش پر ہر سال گجرات کے ایکتا نگر میں اب یوم جمہوریہ جیسی عظیم الشان پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بہار اسمبلی انتخابات کے درمیان جمعرات کے روز پٹنہ کے ہوٹل موریہ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی خود اس سال پریڈ کی سلامی دیں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ سردار پٹیل نے تحریک آزادی میں اور آزادی کے بعد ملک کو متحد کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ حالانکہ کانگریس پارٹی نے انہیں فراموش کرنے میں ان کے کردار کو نظر انداز کیا۔ یہی وجہ تھی کہ انہیں بھارت رتن ملنے میں 41سال لگا۔ انہوں نے کہا کہ سردار پٹیل نے ہندوستان کی 562 شاہی ریاستوں کو متحد کیا ، وہیں آج ’’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘‘ کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پریڈ ملک کے جغرافیائی، ثقافتی اور جذباتی اتحاد کی علامت بن جائے گی۔امت شاہ نے کہا کہ ملک کے اتحاد اور سالمیت کی علامت سردار پٹیل کےیوم پیدائش اب محض یاد کا دن نہیں رہے گا، بلکہ یہ قومی فخر اور تحریک کا تہوار بن جائے گا۔ شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سردار پٹیل کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ایکتا نگر میں صبح 7:55 بجے ایک عظیم الشان پریڈ کی سلامی دیں گے۔ امت شاہ نے کہا کہ پٹیل کےیوم پیدائش پر نہ صرف گجرات میں بلکہ پورے ملک میں پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ یوم قومی اتحاد کے موقع پر تمام ریاستوں، اضلاع، یونیورسٹیوں اور اسکولوں میں اتحاد دوڑ کا اہتمام کیا جائے گا۔مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ امور نتیا نند رائے بھی موجود تھے۔ امور داخلہ کے وزیر مملکت نے کہا کہ بہار ہمیشہ سے قومی اتحاد اور بھائی چارے کا مرکز رہا ہے اور اس لیے پٹنہ سے اس روایت کے آغاز کا اعلان تاریخی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande