بہار کی سنگین صورتحال کے لئے جے ڈی یو ۔ بی جے پی کی حکومت ذمہ دار: راہل گاندھی
پٹنہ، 30 اکتوبر (ہ س)۔ بہار کے نوجوان پوری دنیا میں انفراسٹرکچر بنانے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں، تو اس توانائی اور صلاحیت کو بہار کی تعمیر میں کیوں استعمال نہیں کیا جا سکتا؟ انہوں نےبہار کی سنگین صورتحال کے لیے گذشتہ 20 سالوں سے حکمراں جماعت جے ڈی ی
بہار کی سنگین صورتحال کے لئے جے ڈی یو ۔ بی جے پی کی حکومت ذمہ دار: راہل گاندھی


پٹنہ، 30 اکتوبر (ہ س)۔ بہار کے نوجوان پوری دنیا میں انفراسٹرکچر بنانے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں، تو اس توانائی اور صلاحیت کو بہار کی تعمیر میں کیوں استعمال نہیں کیا جا سکتا؟ انہوں نےبہار کی سنگین صورتحال کے لیے گذشتہ 20 سالوں سے حکمراں جماعت جے ڈی یو ۔ بی جے پی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے جمعرات کے روز بہار انتخابی مہم کے دوران نالندہ میں ایک زبردست عوامی ریلی میں یہ باتیں کہی۔

بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ 1971 میں امریکہ نے اپنا ساتواں بحری بیڑا بھیجا تھا لیکن اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے واضح طور پر کہا کہ وہ خوفزدہ نہیں ہیں۔ نالندہ کی تاریخی اہمیت کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک زمانے میں بیرون ملک سے طلباء نالندہ یونیورسٹی میں پڑھنے آتے تھے لیکن آج بہار کی شناخت پیپر لیک سے جڑ گئی ہے۔ گزشتہ 20 سالوں سے بی جے پی-جے ڈی یو نے بہار کے نوجوانوں سے ہر موقع اور امید چھین لی ہے، انہیں یا تو بے بسی یا مزدوروں کے صف میں لاکر کھڑا کیا ہے۔

عوامی جلسے میں راہل گاندھی نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے 20 سال کی ترقی کے دعوؤں پر سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ بہار کی حالت ابتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار بہار کی حکومت نہیں چلا رہے ہیں، بلکہ نریندر مودی اور امت شاہ چلا رہے ہیں۔ مودی جو بھی چینل دباتے ہیں نتیش بس آن کر دیتے ہیں۔

راہل گاندھی نے عوام کو خبردار کیا کہ بی جے پی-آر ایس ایس آئین کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ہریانہ اور مہاراشٹر کے انتخابات ووٹ چوری کرکے جیتے ہیں اور اب بہار میں بھی اسی طرح ووٹ چوری کرنے کی کوشش کرے گی، جسے ہر نوجوان کو پولنگ بوتھ پر روکنا ہوگا۔ انہوں نے عظیم اتحاد کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے جتانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی حکومت بنتی ہے تو بہار ایک بار پھر تعلیم اور روزگار کا مرکز بن جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande